پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی


پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے  پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔سنیچر کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ ڈیبیو کرنے والے حسن نواز 63 رنز جبکہ حسین طلعت 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کے 281 رنز کے ہدف کے  جواب میں اوپنر صائم ایوب صرف پانچ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور بابر اعظم نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور آگے بڑھایا لیکن پھر عبداللہ 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم بھی 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان محمد رضوان نے نصف سینچری سکور کی لیکن وہ بھی 53 رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔پانچ وکٹیں گرنے کے بعد نوجوان حسن نواز اور حسین طلعت نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 49 ویں اوور میں ہدف پورا کر کے ٹیم کو کامیابی دلوائی۔اس سے قبل پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 280 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئس 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کے برینڈن کنگ صرف چار رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوگئے اور پہلی وکٹ گرتے ہی ایون لوئس اور کارٹے کے مابین 77 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن کارٹے 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ لوئس 60 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ اور روسٹن چیز نے نصف سینچری کی اننگز کھیلی جبکہ رتھرفورڈ 10، گڈاکیش موتی 31، شیمار جوزف آٹھ اور شیفرڈ چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے چار، نسیم شاہ نے تین جبکہ صائم ایوب، سفیان مقیم اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں محمد رضوان (کپتان)، عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سلمان آغا، حسن نواز، حسین طلعت، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیوناس میچ میں شائے ہوپ (کپتان)، برینڈن کنگ، ایوین لوئس، کیسی کارٹی، شرفین ردرفورڈ، روسٹن چیس، روماریو شیفرڈ، گڈاکیش موٹی، جیڈیا بلیڈز، سمر جوزف اور جیڈین ویسٹ انڈیز کی پلیئنگ الیون کا حصہ تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا

ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطل

برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سفیان مقیم، حسن نواز، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان کی ترقی

تیسرا ٹی20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیریز جیت لی

ٹیکن پر ارسلان ایش کی بادشاہی برقرار: دو پاکستانی کھلاڑیوں کا فائنل جو ’روز آپس میں کھیلتے ہیں‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی