وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟


انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے حال ہی میں ٹی20 اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ میں دونوں اب بھی سرگرم ہیں۔روہت شرما اس وقت انڈین ون ڈے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ وراٹ کوہلی بھی ایک مرتبہ پھر سے فارم میں ہیں لیکن ایک رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کے لیے سنہ 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے انڈین سکواڈ میں جگہ بنانا آسان نہیں ہو گا۔انڈیا کے ہندی اخبار ’دینک جاگران‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق وراٹ کوہلی اور روہت شرما میں سے کسی کو بھی ورلڈ کپ 2027 کے لیے سکواڈ میں شمولیت کی ضمانت نہیں دی گئی ہے۔امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹی20 اور ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آنے والے برسوں میں دونوں کھلاڑیوں کا میچ ٹائم محدود ہو سکتا ہے جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی کے لیے تشویش کا باعث ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کے لیے دونوں کھلاڑیوں کو رواں سال دسمبر میں شروع ہونے والی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ’وجے ہزارے ٹرافی‘ میں شرکت کرنا ہوگی۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے بغیر ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات کم ہیں۔رپورٹ میں ٹیم مینجمنٹ کے ایک ذرائع کو نقل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’وراٹ کوہلی اور روہت شرما ہمارے 2027 ورلڈ کپ کے منصوبوں میں شامل نہیں ہیں۔‘رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے دورے کا حصہ بننا چاہتے تھے لیکن سلیکٹرز نے انہیں آگاہ کیا کہ ان کے منتخب ہونے کے امکانات کم ہیں جس کے بعد انہوں نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا۔‘روہت شرما انڈیا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں (فوٹو: اے پی)انڈیا آئندہ ون ڈے سیریز اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا اور رپورٹ کے مطابق اس سیریز میں دونوں سٹار کرکٹرز ممکنہ طور پر اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام کر سکتے ہیں کیونکہ اس مرحلے پر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کپتان شبمن گل نے سلیکشن کمیٹی کا مزید اعتماد حاصل کیا ہے اور کئی حلقے انہیں مستقبل میں تینوں فارمیٹس کی قیادت کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور ٹیم میں مضبوط جگہ بنانے کے بعد سلیکٹرز ممکنہ طور پر سنہ 2027 کے ورلڈ کپ کے لیے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کریں گے۔ٹی20 اور ٹیسٹ کرکٹ میں کامیاب تبدیلی کے بعد یہی عمل ون ڈے فارمیٹ میں بھی دیکھنے کو ملنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘

چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا

پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ’یہ سرنڈر تھا‘

ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطل

برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سفیان مقیم، حسن نواز، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان کی ترقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی