’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘


Getty Images’سٹرائیک ریٹ سے بے نیاز سینیئرز کے کندھوں پر اٹکی پاکستانی ٹیم اب آئی سی سی رینکنگ چارٹ میں تنزل کے نئے جہان دریافت کر رہی ہے‘آخر کچھ تو ایسا رہا ہو گا کہ پچھلے 34 برس میں ویسٹ انڈیز پاکستان سے ایک بھی ون ڈے سیریز نہ جیت پائی اور اب اگر یہ معجزہ ہو ہی گیا ہے تو پھر کچھ نہ کچھ بدلاؤ بھی ایسا آیا ہو گا کہ پاکستان اپنی بساط سے بھی بڑے مارجن کی شکست کھانے تک جا پہنچا۔الجھن مگر یہ ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ تو خود وقت سے کہیں پیچھے لڑھک رہی ہے اور اگر برائن لارا جیسے سابق لیجنڈز کی ایمرجنسی بورڈ میٹنگز کے اعلامیے بھی آئی سی سی سے مالی امداد کی درخواستیں ڈال رہے ہیں تو پھر یہ جیت اچانک کہاں سے اُبھر آئی؟سو، اس کا سیدھا سیدھا مطلب یوں ہوا کہ فی الوقت پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ویسٹ انڈیز کے معیار سے بھی نیچے جا چکی ہے اور سٹرائیک ریٹ سے بے نیاز سینیئرز کے کندھوں پر اٹکی یہ ٹیم اب آئی سی سی رینکنگ چارٹ میں تنزل کے نئے جہان دریافت کر رہی ہے۔قصور یہاں صرف پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کے معیار کا نہیں ہے، بحیثیت مجموعی نچلے ڈومیسٹک ڈھانچے سے اوپر تک کا پورا سسٹم ایسی بے یقینی کا شکار ہے کہ اس ماحول میں کوئی ٹھوس منصوبہ بندی اور مستقبل بینی ممکن ہی نہیں ہے۔کبھی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کے نئے ایڈیشن لانچ ہوتے ہیں تو کبھی فارمیٹ بدلے جاتے ہیں۔ کبھی کوچ بدلتے ہیں تو کبھی کپتان ایک ہی سیریز کے بعد چلتے کر دیے جاتے ہیں۔جس ماحول میں یہ تعین کرنا بھی دشوار ہو کہ اگلی سیریز تک کیا برقرار رہے گا اور کیا بدل چکا ہو گا، اس ’ایکو سسٹم‘ میں کوئی مثبت سرگرمی کیسے فروغ پا سکتی ہے اور کوئی نیا عزم کیسے پروان چڑھ سکتا ہے؟Getty Images’ڈاٹ بالز کا جو رجحان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کے دامن گیر ہوا تھا وہ پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ حالیہ ون ڈے سیریز میں لوٹ کر آیا‘جن سینیئرز کو ٹی ٹونٹی کرکٹ سے سائیڈ لائن ہی اس لیے کیا گیا تھا کہ وہ فارمیٹ کی جدید رفتار سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، اب یہ انھیں کون سمجھائے کہ ون ڈے فارمیٹ کی بھی جدید رفتار بدل چکی ہے اور نوّے کی دہائی کے اطوار اب قابلِ عمل نہیں رہے۔ڈاٹ بالز کا جو رجحان ٹی ٹونٹی کرکٹ میں پاکستان کے دامن گیر ہوا تھا اور پچھلے ورلڈ کپ سے ہزیمت کا سبب ٹھہرا تھا، وہ پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ حالیہ ون ڈے سیریز میں لوٹ کر آیا اور عمومی بولنگ کے سامنے بھی پاکستانی بلے بازوں کے ہاتھ بندھے دکھائی دیے۔’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح: ’پاکستانی سپنرز دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھے‘انڈیا کا ایک بار پھر میچ کھیلنے سے انکار، پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میںایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘یہ مخمصہ بھی ابھی تک پاکستانی تھنک ٹینک نہیں سجھا پایا کہ پانچویں بولنگ آپشن کا کیا کیا جائے۔ چونکہ بولنگ و بیٹنگ دونوں شعبے ہی ناقابلِ اعتبار بن چکے، سو پاکستان کے لیے یہ سوال ہمیشہ کی طرح اب بھی قائم ہے کہ آخر ٹوٹل کتنے بلے باز اس ٹیم کے لیے ضروری ہیں۔اور پھر ٹیم سلیکشن میں بے ثباتی کا رونا تو تب رویا جائے کہ اگر سلیکشن کمیٹی اور تھنک ٹینک کے اپنے یہاں کوئی ثبات و تسلسل موجود ہو۔ کہ جو بے یقینی کرکٹ بورڈ کے ٹاپ پہ ہے، وہ نہ صرف نیچے گراس روٹ لیول تک دکھائی دیتی ہے بلکہ سب سے اوپری منظرنامے پہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی جھلکتی ہے۔پے در پے تجربات اور نت نئے ’انقلابوں‘ کا حاصل یہ ہے کہ اب اس ٹیم کے ڈھانچے میں مشترکہ سپرٹ کا فقدان نظر آتا ہے اور لاشعوری طور پہ، ہر سٹیک ہولڈر کا دھیان اپنی گردن بچانے پہ مرکوز ہے۔ ایسے میں نتائج واقعی آخری ترجیح ہی رہ جاتے ہیں۔پاکستان کرکٹ کے اس ’ایکو سسٹم‘ سے یہ توقع یکسر عبث ہے کہ یہ چلتے چلتے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کی مسابقت میں آسٹریلیا، انگلینڈ یا نیوزی لینڈ کی سطح تک لے جا پائے گا کیونکہ یہ ایکو سسٹم تو خود اپنی بقا کے امکان سے بھی بے خبر ہے۔Getty Images’کیا دو سال بعد بابر اعظم اس ون ڈے ٹیم میں جگہ بنا پائیں گے، یہ کوئی بھی نہیں جانتا‘پاکستان کرکٹ کا یہ زوال کوئی نیا مظہر تو نہیں مگر اس سے پہلے حالات کیسے بھی دگرگوں رہے ہوں، کوئی ایک فارمیٹ تو بہرحال پاکستانی شائقین کے لیے تشفی کا سامان رہتا تھا کہ بھلے وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ورلڈ کلاس نہ سہی، ٹی ٹونٹی میں تو تھے۔اب اگلا ون ڈے ورلڈ کپ دو سال بعد ہے اور کیا دو سال بعد بھی محمد رضوان ہی ون ڈے کپتان ہوں گے؟ اس سوال کا جواب خود محمد رضوان بھی نہیں جانتے۔ کیا دو سال بعد بابر اعظم اس ون ڈے ٹیم میں جگہ بنا پائیں گے، یہ کوئی بھی نہیں جانتا۔اگر پاکستان اپنے کرکٹ برانڈ کی بحالی چاہتا ہے تو اس کی سمت پہلا قدم وہ استحکام ہے جو بجائے خود اس سیٹ اپ کے لیے اجنبی ہو چکا۔ سسٹم، ادارے اور افراد تبھی کوئی مثبت نمو پا سکتے ہیں اگر وہ اپنے مستقبل بارے بے یقینی سے محفوظ ہوں۔جو بے یقین ایکو سسٹم اب پاکستان کرکٹ کی پرداخت کا ذمہ دار ہے، یہ اگر یونہی چلتا رہا تو پھر یہی ہو گا کہ جو کرکٹ کلچرز دہائیوں سے پاکستان پہ فتح کے خواہاں ہیں اور مالی مداوے کے لیے بھی آئی سی سی کے چشم براہ ہی رہتے ہیں، ان کے لیے بھی پاکستان کو مات کرنا کچھ مشکل نہ رہے گا۔’پاکستان اب نتائج کے جواز میں کم از کم ناتجربہ کاری کا لفظ نہیں لا پائے گا‘انڈیا کا ایک بار پھر میچ کھیلنے سے انکار، پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میںپاکستان کی ویسٹ انڈیز پر فتح: ’پاکستانی سپنرز دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق تھے‘پاکستانی کھلاڑیوں پر ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندیبنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست: ’فہیم اشرف، یہ کیا کر دیا؟‘ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ پر انڈیا میں شور شرابہ: ’ان خواتین کو کیا جواب دیں گے جن کا سندور پہلگام حملے میں چھین لیا گیا‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کرسٹیانو رونالڈو اور جورجینا روڈریگز کی آٹھ سال کی دوستی کے بعد منگنی

پاکستانی ٹیم 92 رنز پر ڈھیر، ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘

چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا

پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ’یہ سرنڈر تھا‘

ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطل

برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی