ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟


ٹوکیو میں باکسنگ ایونٹ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے 2 جاپانی باکسرز کا انتقال ہوگیا۔ 28 سالہ باکسر کو ہیروماسا اوراکاوا کو یو جی سائٹو کے خلاف اپنے مقابلے کے آٹھویں راؤنڈ میں 2 اگست کو ناک آؤٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سر پر چوٹ لگنے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جو ہفتے کے روز چل بسے۔ قبل ازیں جمعے کو 28 سالہ شیگیتوشی کوٹاری بھی سر پر چوٹ لگنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ دونوں باکسرز کے دماغ میں خون جمنے کے علاج کے لیے فوری آپریشن کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن نے دونوں باکسرز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ٹائٹل فائٹس 12 کے بجائے 10 راؤنڈز پر مشتمل ہوں گی، جاپان باکسنگ کمیشن واقعے کے بعد جاپان باکسنگ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام اورینٹل اینڈ پیسفک باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل فائٹس 12 کے بجائے 10 راؤنڈز پر مشتمل ہوں گی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق کمیشن نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور ستمبر میں خصوصی اجلاس بلایا جائے گا تاکہ اموات پر مزید غور کیا جاسکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘

چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا

پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ’یہ سرنڈر تھا‘

ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطل

برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سفیان مقیم، حسن نواز، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان کی ترقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی