چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا


چین میں جاری ورلڈ گیمز میں ایک مقابلے کے دوران اٹلی کے اتھیلیٹ کی موت واقع ہو گئی ہے۔ چین کے خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق ورلڈ گیمز کے منتظمین اور کھیلوں کی بین الاقوامی تنظیم نے اطالوی ایتھلیٹ کی موت کی تصدیق کی ہے۔انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن، ورلڈ گیمز کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی اور انٹرنیشنل اورینٹیئرنگ فیڈریشن نے ایک مشترکہ بیان میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بیان کے مطابق میٹیا ڈیبرتولیس جمعے کی صبح آٹھ اگست کو مردوں کے مڈل ڈسٹنس اورینٹیئرنگ ایونٹ کے دوران بے ہوش پائے گئے جو کہ دی ورلڈ گیمز کے 12ویں ایڈیشن کا حصہ تھا۔ ان کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔انہیں بعد ازاں چین کے ایک اعلیٰ طبی ادارے میں انتہائی نگہداشت کے لیے منتقل کیا گیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود وہ منگل کو چل بسے۔’دا ورلڈ گیمز فیملی، ایل او سی اور آئی او ایف اس سانحے پر رنجیدہ ہیں اور کھلاڑی کے اہل خانہ، دوستوں اور پوری اورینٹیئرنگ کمیونٹی سے تعزیت کرتے ہیں۔ ہماری دعائیں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو اس واقعے سے متاثر ہوئے۔‘ان تنظیموں نے میٹیا ڈیبرتولیس کے اہل خانہ اور اورینٹیئرنگ کمیونٹی کی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ہر ممکن طریقے سے ان کے خاندان اور اورینٹیئرنگ کمیونٹی کی مدد جاری رکھیں گے۔اورینٹیئرنگ ایک مشکل اور جسمانی کھیل سمجھا جاتا ہے جس میں کھلاڑیوں کو نقشہ اور قطب نما یا کمپاس کی مدد سے مختلف علاقوں میں راستہ تلاش کرنا ہوتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘

چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا

پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ’یہ سرنڈر تھا‘

ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطل

برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سفیان مقیم، حسن نواز، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان کی ترقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی