ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹیم کے پانچویں بولر سے متعلق پریشانی کا اعتراف کیا ہے۔رؤئٹرز کے مطابق محمد رضوان کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد منگل کو ہونے والے سیریز کے فیصلہ کن میچ کے لیے ٹیم کامبینیشن کا حتمی فیصلہ تاخیر سے کریں گے۔پاکستان نے پہلا ون ڈے پانچ وکٹ سے جیتا تھا۔ دوسرا میچ بارش سے متاثر ہونے کے بعد 37 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں گرین شرٹس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔پاکستان کے بولرز صائم ایوب اور سلمان آغا نے مجموعی طور پر 7 اوورز میں 66 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے، جس کے بعد ویسٹ انڈیز نے آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔محمد رضوان نے میچ کے بعد کہا کہ ’آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پانچویں بولر نے زیادہ رنز دے دیے، لیکن پچھلے چند برسوں میں سلمان آغا اور صائم ایوب دونوں نے ہمارے لیے اچھی بولنگ کی ہے۔ آج صائم کا دن اچھا نہیں تھا، مگر اس نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔ یہ کھیل کا حصہ ہے۔‘رضوان کا کہنا تھا کہ وہ حالات کو درست طور پر سمجھ نہیں پائے اور بارش کے وقفوں نے بھی مشکلات پیدا کیں۔انہوں نے مزید کہا ’سچ کہوں تو موسم کی پیشگوئی بالکل توقعات سے مختلف رہی، اور حالات کو سمجھنا مشکل تھا۔ ہم اپنے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں اور کنڈیشنز دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کریں گے۔‘اس سے قبل پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے جیت چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

’پاکستان کرکٹ کا بے یقین ایکو سسٹم اور دہائیوں پرانا ویسٹ انڈین خواب‘

چین میں ورلڈ گیمز کے مقابلے کے دوران اٹلی کا ایتھلیٹ چل بسا

پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ’یہ سرنڈر تھا‘

ویسٹ انڈیز کے خلاف فیصلہ کن میچ، پاکستان پانچویں بولر کے انتخاب کی کشمکش میں مبتلا

وراٹ کوہلی اور روہت شرما کی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک کیوں؟

ایک ہی ایونٹ میں حصّہ لینے والے دو جاپانی باکسر دماغ پر چوٹیں لگنے سے ہلاک

پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

مسلمانوں کی سرپرستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

ایونٹ میں 2 جاپانی باکسرز کا انتقال، جاپان باکسنگ کمیشن نے کیا کردیا ؟

مسلمانوں کی دوستی سے چمکنے والا کرکٹ سٹار ’لالا امرناتھ‘: ’وہ لڑکا لاہور کی سڑکوں سے اٹھا اور شہزادوں کے ساتھ چلنے لگا‘

جعلی برتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے پر انڈیا کے 11 ریسلرز معطل

برطانیہ میں مقدمہ، پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کر دیا

پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف برطانیہ میں تحقیقات اور معطلی: گریٹر مانچسٹر پولیس نے کیا بتایا؟

کرکٹر حیدر علی کی برطانیہ میں گرفتاری کے بعد پاکستانی کرکٹ سے معطلی: ’بیرونِ ملک بھیجنے سے پہلے کم سے کم کھلاڑیوں کو تربیت تو دیں‘

آئی سی سی ٹی20 رینکنگ: سفیان مقیم، حسن نواز، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان کی ترقی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی