مئی میں پاکستان کے پانچ لڑاکا جہازوں سمیت چھ طیارے مار گرائے تھے، انڈین ایئر چیف کا دعویٰ


انڈین فضائیہ کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مئی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران انڈیا نے پاکستان کے پانچ لڑاکا طیارے اور ایک سرویلنس فوجی طیارہ مار گرایا تھا۔انڈین ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انڈیا اور پاکستان کے درمیان رواں برس مئی میں پیدا ہونے والی جنگی صورتحال کو تقریباً تین ماہ مکمل ہونے والے ہیں۔پاکستان کی جانب سے انڈیا کے اس دعوے پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈین شہر بنگلورو میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈین فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے کہا کہ ’بیشتر پاکستانی طیارے روسی ساختہ ایس۔ 400 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کے ذریعے نشانہ بنائے گئے۔‘ان کے ’مطابق اس دعوے کی تصدیق الیکٹرانک ٹریکنگ ڈیٹا سے کی گئی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس کم از کم پانچ لڑاکا طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق ہے، جبکہ ایک بڑا طیارہ بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ایک جاسوس طیارہ تھا، اسے 300 کلومیٹر کے فاصلے سے گرایا گیا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے ہتھیار کی مدد سے نشانہ بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا ریکارڈ شدہ نشانہ ہے۔‘دوسری جانب پاکستان نے کشیدگی کے پہلے دن دعویٰ کیا تھا کہ اس نے فضائی لڑائی میں انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے۔ انڈین فوج کے ایک جنرل نے مئی کے آخر میں کہا تھا کہ انہوں نے فضائی لڑائی میں نقصان اٹھانے کے بعد حکمت عملی تبدیل کی اور تین دن بعد جنگ بندی کا اعلان ہونے سے پہلے سبقت حاصل کی۔اس وقت انڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پاکستان کے ’چند طیارے‘ مار گرائے تھے تاہم اسلام آباد نے طیاروں کے کسی نقصان کی تردید کی تھی لیکن تسلیم کیا کہ لڑائی کے دوران اس کے فضائی اڈوں کو نقصان پہنچا۔گزشتہ ماہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازعے کے دوران پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے گئے تھے جبکہ مئی میں انڈیا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما اور سابق وزیر قانون سبرامینن سوامی نے کہا تھا کہ حالیہ کشیدگی میں پاکستان نے انڈیا کے پانچ جنگی طیارے گرائے۔یہ پہلا موقع تھا جب حکمران جماعت میں سے کسی نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستان نے انڈیا کے طیارے گرائے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی

’خود پر انحصار‘، ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری، بھارت سیخ پا

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کی پرچھائی

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کے پرچھائی

یکم ستمبر سے دہلی تا واشنگٹن پروازیں معطل کر رہے ہیں، ایئر انڈیا کا اعلان

امریکہ اور چین نے ایک دوسرے پر اضافی ٹیرف کا اطلاق مزید 90 روز کے لیے مؤخر کر دیا

انڈیا: راہُل گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن ارکان کو حراست میں لے لیا گیا

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک درجن سے زائد عمارتیں منہدم

انس الشریف: اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے الجزیرہ کے صحافی اور ان کا ’آخری پیغام‘

بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں جا گرا۔۔ افسوس ناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟ ویڈیو وائرل

غزہ میں اسرائیلی فوج کا صحافیوں پر حملہ، الجزیرہ کے انس الشریف سمیت پانچ شہید

نو مئی مقدمات: یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں کو قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی