پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری، بھارت سیخ پا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دو طرفہ تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے جس پر بھارت نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے رواں برس دو بار امریکا کا اعلیٰ سطح کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی۔ جون میں جنرل منیر نے صدر ٹرمپ سے دو گھنٹے طویل نجی ملاقات بھی کی جو پاکستان اور بھارت کشیدگی کے ایک ماہ بعد ہوئی۔ ایشیا پیسفک فاؤنڈیشن کے سینیئر فیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق امریکا۔پاکستان تعلقات غیر متوقع اور مثبت بحالی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعلقات میں بہتری پاکستان کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی تعاون، ٹرمپ کے بزنس نیٹ ورک سے روابط، توانائی، معدنی وسائل اور کرپٹو کرنسی سے متعلق معاہدوں اور وائٹ ہاؤس کے لیے مثبت پیغام رسانی کا نتیجہ ہے۔ مزید یہ کہ اپریل میں ٹرمپ کی حمایت یافتہ کرپٹو کرنسی منصوبہ ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کی کرپٹو کونسل کے درمیان معاہدہ بھی ہواجس کے شریک بانی نے پاکستان کے وسیع معدنی وسائل کو سراہا۔ خطے میں اس تبدیلی پر بھارت نے سخت برہمی کا اظہار کیا خاص طور پر اس وقت جب امریکا نے بھارت پر درآمدی ٹیرف 50 فیصد اور پاکستان پر 19 فیصد مقرر کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مئی میں پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی ثالثی کے صدر ٹرمپ کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے براہِ راست رابطے سے طے پایا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی

’خود پر انحصار‘، ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری، بھارت سیخ پا

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کی پرچھائی

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کے پرچھائی

یکم ستمبر سے دہلی تا واشنگٹن پروازیں معطل کر رہے ہیں، ایئر انڈیا کا اعلان

امریکہ اور چین نے ایک دوسرے پر اضافی ٹیرف کا اطلاق مزید 90 روز کے لیے مؤخر کر دیا

انڈیا: راہُل گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن ارکان کو حراست میں لے لیا گیا

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک درجن سے زائد عمارتیں منہدم

انس الشریف: اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے الجزیرہ کے صحافی اور ان کا ’آخری پیغام‘

بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں جا گرا۔۔ افسوس ناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟ ویڈیو وائرل

غزہ میں اسرائیلی فوج کا صحافیوں پر حملہ، الجزیرہ کے انس الشریف سمیت پانچ شہید

نو مئی مقدمات: یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں کو قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی