انڈیا: راہُل گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن ارکان کو حراست میں لے لیا گیا


انڈین پارلیمان کے رکن اور کانگریس کے رہنما راہل گاندھی پرینکا گاندھی اور سنجے راوت سمیت متعدد اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کو پیر کی صبح اس وقت پولیس نے حراست میں لیا جب وہ ’الیکشن کمیشن کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ گٹھ جوڑ‘ کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے نکلے تھے۔بس میں سوار کیے جانے کے وقت راہل گاندھی نے صحافیوں کو بتایا کہ ’یہ لڑائی سیاسی نہیں بلکہ آئین کو بچانے کے لیے ہے، یہ لڑائی ایک شخص ایک ووٹ کے لیے ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں صاف ستھری ووٹر لسٹ چاہیے۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ یہ بات نہیں کر سکتے اور پورا سچ ملک کے سامنے ہے۔‘پولیس کے جوائنٹ کمشنر دیپک پروہت نے گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے تاہم تعداد بتانے سے گریز کیا۔ان کے مطابق ’انڈیا بلاک کے حراست میں لیے گئے رہنماؤں کو قریبی پولیس سٹیشن لے جایا گیا ہے۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن اس پیمانے پر احتجاج کے لیے پولیس نے اجازت نہیں لی تھی اور صرف 30 ارکان کے احتجاج کی اجازت اور الیکشن کمیشن میں جا کر شکایت درج کرانے کی اجازت دی گئی تھی۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس دیوش کمار ماہلا کے مطابق ’الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ 30 ارکان وہاں جا سکتے ہیں مگر 200 سے زائد افراد وہاں مارچ کرتے ہوئے پہنچے۔ ہم نے کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے ان کو روکا، مگر کچھ ارکان نے بیریئرز کے اوپر سے چھلانگیں لگانے کی کوشش کی، جس پر ان کو حراست میں لیا گیا۔‘واقعے کی سامنے آنے والی فوٹیج میں پارلیمان کے قریب چند سیاست دانوں اور کارکنوں کو دیکھا جا سکتا ہے، جن میں سے کچھ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگا رہے تھے جبکہ انہوں نے پولیس کی جانب سے لگائے گئے بیریئرز کو ہٹانے کی کوشش بھی کی۔اسی طرح ایک اور ویڈیو میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو رکاوٹوں کے اوپر چڑھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی

’خود پر انحصار‘، ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری، بھارت سیخ پا

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کی پرچھائی

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کے پرچھائی

یکم ستمبر سے دہلی تا واشنگٹن پروازیں معطل کر رہے ہیں، ایئر انڈیا کا اعلان

امریکہ اور چین نے ایک دوسرے پر اضافی ٹیرف کا اطلاق مزید 90 روز کے لیے مؤخر کر دیا

انڈیا: راہُل گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن ارکان کو حراست میں لے لیا گیا

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک درجن سے زائد عمارتیں منہدم

انس الشریف: اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے الجزیرہ کے صحافی اور ان کا ’آخری پیغام‘

بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں جا گرا۔۔ افسوس ناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟ ویڈیو وائرل

غزہ میں اسرائیلی فوج کا صحافیوں پر حملہ، الجزیرہ کے انس الشریف سمیت پانچ شہید

نو مئی مقدمات: یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں کو قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی