شور بمقابلہ میوزک، جنوبی کوریا کے بعد شمالی کوریا نے بھی سرحد سے لاؤڈ سپیکر ہٹا دیے


جنوبی کوریا کے بعد شمالی کوریا کے فوجیوں نے سرحد پر نصب پروپیگنڈا لاؤڈ سپیکرز کو ہٹانا شروع کر دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر نصب یہ لاؤڈ سپیکر برسوں تک ایک دوسرے کے خلاف کورین زبان میں پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔ان لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے ایک دوسرے کے خلاف جذبات بھڑکانے والا پروپیگنڈا کرنے کے علاوہ موسیقی بھی نشر کی جاتی تھی۔جنوبی کوریا کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ سیئول کی نئی حکومت کی جانب سے سرحد کے اطراف میں موجود لاؤڈ سپیکرز کو ہٹانے کے چند دن بعد اب شمالی کوریا نے بھی اپنی طرف سے سپیکرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے۔جون میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے جنوبی کوریا کے لی جے میونگ پڑوسی اور حریف ملک شمالی کوریا کے ساتھ تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔صدر نے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے پہلے ہی غیرفوجی زون کے ساتھ پروپیگنڈے کی نشریات روک دی تھیں۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے پیر کو کہا تھا کہ اس نے سرحد کے اطراف سے لاؤڈ سپیکر ہٹانا شروع کر دیا ہے۔ ’ایک عملی اقدام جس کا مقصد شمالی کوریا کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنا ہے۔‘شمالی کوریا کی جانب سے سرحد کے ساتھ نصب لاؤڈ سپیکروں سے عجیب و غریب آوازیں اور شور نشر کیا جاتا رہا ہے جس کے جواب میں جنوبی کوریا اپنے لاؤڈ سپیکرز سے ’کے پاپ‘ میوزک اور خبریں شمالی کو اندر پہنچا رہا تھا۔دونوں ملکوں کے ان طاقتور لاؤڈ سپیکروں کے شور اور آوازوں سے سرحدوں پر تعینات فوجی اور قریبی آبادی کی زندگی ایک مستقل اذیت کا شکار تھی۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے سنیچر کو ایک بیان میں تصدیق کی کہ ’ہمارے فوجیوں نے فرنٹ لائن کے ساتھ کچھ حصوں میں پروپیگنڈا لاؤڈ سپیکرز کو ہٹانے والے شمالی کوریا کے فوجیوں کو دیکھا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’اس بات کی تصدیق کرنا باقی ہے کہ آیا ان آلات کو تمام علاقوں سے ہٹا دیا گیا ہے، اور فوج اس سے متعلقہ سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔‘لاؤڈ سپیکروں کے شور سے سرحدوں کے قریب آبادی ایک مستقل اذیت کا شکار تھی۔ فائل فوٹو: اے ایف پیشمالی کوریا نے گزشتہ برس جنوبی کوریا کی طرف کچرے سے بھرے تھیلے غباروں کے ساتھ اُڑا کر بھیجے تھے جس کے جواب میں سیئول نے لاؤڈ سپیکر کی نشریات شروع کیں۔جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول کے دور میں دونوں کوریاؤں کے درمیان تعلقات نہاہت خراب رہے تھے۔ سیول نے پیانگ یانگ کی طرف سخت رویہ اختیار کیے رکھا جو یوکرین پر روس کے حملے کے نتیجے میں ماسکو کے مزید قریب ہو گیا ہے۔جنوبی کوریا کے نئے صدر لی نے شمالی کوریا سے نمٹنے کے لیے ایک مختلف انداز اپنایا ہے جس میں شہری گروپوں سے پڑوسی ملک کے مخالف پروپیگنڈا کتابچے بھیجنا بند کرنے کی درخواست بھی شامل ہے۔صدر لی نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے پیشرو کے دور میں گہرے جمود کے بعد بغیر کسی شرط کے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کریں گے۔دونوں ممالک تکنیکی طور پر حالت جنگ میں ہیں کیونکہ 1950تا 1953 تک تین سال رہنے والی کوریائی جنگ کسی امن معاہدے پر نہیں بلکہ جنگ بندی پر ختم ہوئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکا نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3 ماہ کی توسیع کردی

’خود پر انحصار‘، ٹیرف کے بعد انڈیا میں امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم

امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘

پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری، بھارت سیخ پا

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کی پرچھائی

کینیڈا کے گرودوارے میں نام نہاد ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ اور انڈیا، کینیڈا کے رشتے میں مزید تلخی کے پرچھائی

یکم ستمبر سے دہلی تا واشنگٹن پروازیں معطل کر رہے ہیں، ایئر انڈیا کا اعلان

امریکہ اور چین نے ایک دوسرے پر اضافی ٹیرف کا اطلاق مزید 90 روز کے لیے مؤخر کر دیا

انڈیا: راہُل گاندھی سمیت متعدد اپوزیشن ارکان کو حراست میں لے لیا گیا

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ایک درجن سے زائد عمارتیں منہدم

انس الشریف: اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے الجزیرہ کے صحافی اور ان کا ’آخری پیغام‘

بارش کے دوران فوڈ ڈیلیوری بوائے کھلے نالے میں جا گرا۔۔ افسوس ناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟ ویڈیو وائرل

غزہ میں اسرائیلی فوج کا صحافیوں پر حملہ، الجزیرہ کے انس الشریف سمیت پانچ شہید

نو مئی مقدمات: یاسمین راشد، عالیہ حمزہ، صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کے چھ رہنماؤں کو قید کی سزا، شاہ محمود قریشی بری

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی