تین ماہ میں دوسرا واقعہ، بلوچستان کے ضلع زیارت میں اسسٹنٹ کمشنر بیٹے سمیت اغوا


پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک اور اسسٹنٹ کمشنر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔کوئٹہ سے ملحق ضلع زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر کو اتوار کی شام اُن کے 16 سالہ بیٹے کے ہمراہ نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا۔یہ تین ماہ میں بلوچستان میں اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کا دوسرا کیس ہے۔ جون میں تربت سے اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو اغوا کیا گیا تھا۔ اُن کو تاحال بازیاب نہیں کیا جا سکا۔ضلعی انتظامیہ زیارت کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے واقعہ کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی شام کو زیارت سے تقریباً 20 کلومیٹر دور کلی زیزری میں پیش آیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اپنی فیملی، محافظ اور ڈرائیور کے ہمراہ پکنک منانے گئے تھے۔ ان کے بقول مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اسسٹنٹ کمشنر، ان کے سولہ سالہ بیٹے محمد بلال، ڈرائیور اور محافظ کو اغوا کر لیا تاہم کچھ فاصلے کے بعد مقامی ڈرائیور فرحت اللہ اور سرکاری محافظ ثناء اللہ کو چھوڑ دیا۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔اہلکار کے مطابق اغوا کاروں نے جاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی کو بھی نذر آتش کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور پیدل آئے اور مغویوں کو پہاڑی علاقے کی طرف لے کر فرار ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور فرنٹیئر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔ترجمان بلوچستان حکومت یا کسی سرکاری عہدے دار کی جانب سے اب تک اس واقعہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔زیارت کوئٹہ کے شمال میں تقریباً 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اپنی قدرتی خوبصورتی اور صنوبر کے جنگلات کے باعث سیاحوں میں مقبول ہے۔ یہاں کی اکثریتی آبادی پشتون ہے۔اغوا کاروں نے جاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری گاڑی کو بھی نذر آتش کیا۔ فائل فوٹو: اے ایف پیماضی میں بلوچ عسکریت پسند اس علاقے میں متعدد حملے کر چکے ہیں۔ جون 2013 میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے یہاں واقع بانی پاکستان سے منسوب قائداعظم ریزیڈنسی کی تاریخی عمارت کوایک حملے میں تباہ کر دیا تھا جسے بعد میں دوبارہ تعمیر کیا گیا۔جولائی 2022 میں  ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایک افسر لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا اور ایک رشتہ دار کو پکنک پر زیارت جاتے ہوئے اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا۔رواں سال 4 جون کو ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں بھی اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔ ان کے اغوا کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی۔ تاہم زیارت کے اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

امریکہ، پاکستان انسدادِ دہشتگردی مذاکرات، ’مشترکہ اعلامیہ مثبت اور پرجوش‘

خیبر پختونخوا کے لوگو میں الٹا چاند، کابینہ میں انکشاف

باجوڑ میں کرفیو میں نرمی، بازار کھل گئے، مسلح شہریوں کا پہرہ

شیخ وقاص اکرم کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک آج قومی اسمبلی میں پیش ہوگی

بلوچ کسی لاحاصل جنگ کا حصہ نہیں، پاکستان کو کوئی طاقت توڑ نہیں سکتی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

حکومت سندھ کا کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا اعلان

بلوچستان میں ٹرین معطل، بس سروس محدود: لوگ مہنگے فضائی سفر پر مجبور

پگھلتے گلیشیئرز، گِرتے برفانی تودے اور سیاحوں کی عدم موجودگی: گلگت بلتستان میں کیا ہو رہا ہے؟

وہ پانچ ممالک جنہوں نے قرض کی مد میں پاکستان کو کروڑوں ڈالر ادا کرنے ہیں

پاکستان بھر میں آج سے مون سون کے نئے سلسلے کا آغاز: سیلاب، اربن فلڈنگ اور جھیلیں پھٹنے کے الرٹ جاری

پاکستان بھر میں آج سے مون سون کے نئے سلسلے کا آغاز: سیلاب، اربن فلڈنگ اور گلیشیئرز والے علاقوں میں جھیلیں پھٹنے کے الرٹ جاری

’برطانیہ جانے کے لیے ساری جمع پونجی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

اڈیالہ جیل میں عمران خان کو اپنی بہنوں سے ملنے نہیں دیا گیا: پی ٹی آئی

پاکستان کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیے جانے کا خیرمقدم

’برطانیہ جانے کےلیے ساری جمع پونچی گنوا دی‘، امیگریشن فراڈ کا شکار ہونے کے بعد کیا کریں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی