
قومی اسمبلی میں آج تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کو ڈی سیٹ کرنے پر ووٹنگ ہوگی۔ ایوان سے مسلسل 40 دن غیر حاضری پر ان کی نشست خالی قرار دینے کی تحریک حکومتی رکن سیدہ نوشین افتخار پیش کریں گی۔
آرٹیکل 64 کے تحت رکن اسمبلی بغیر چھٹی مسلسل 40 دن سے زائد غیر حاضر رہنے پر ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے۔ شیخ وقاص اکرم طویل غیر حاضری کے باعث اس شق کے تحت نااہلی کا سامنا کر سکتے ہیں۔
تحریک کی منظوری کی صورت میں ان کی نشست خالی قرار دے دی جائے گی اور اسپیکر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے جو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔