
وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی کی صنعتوں اور رہائشی صارفین کو سستی بجلی فراہم کرے گی جس کا نرخ کے الیکٹرک کی نسبت کم ہوگا۔
صوبائی وزیر کے مطابق سندھ اسمبلی سے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کو آئینی منظوری مل چکی ہے اور عملہ بھی بھرتی کرلیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن رواں ماہ جاری ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ بجلی ہم خود تیار کریں گے اور سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (ایس ٹی ڈی سی) کے تحت ترسیل ہوگی اس کا نیپرا کے نرخوں سے تعلق نہیں ہوگا اور قیمت میں نمایاں کمی ہوگی۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ اکنامک زونز پر ہے اور کوشش ہے کہ سیپرا کے تحت پہلی ترسیل کے فور کے گرڈ کو فراہم کی جائے۔