بلاول بھٹو کا وفاق سے نیا این ایف سی ایوارڈ جاری کرنے کا مطالبہ


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے فوری طور پر نیا نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ جاری کرنے اور صوبوں کو ان کا آئینی حق دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پانچ سال بعد این ایف سی ایوارڈ جاری ہونا آئینی تقاضا ہے مگر وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ صوبوں پر ڈال رہی ہے۔ حیدرآباد میں پارک کے افتتاح اور میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ذمہ داریاں تو مل گئیں مگر وسائل نہیں دیے گئے۔ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں ناکامی صوبوں کا قصور نہیں، یہ مکمل طور پر وفاقی حکومت اور اس کے اداروں کی ناکامی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت یا کسی جماعت نے پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں کیا یہ محض میڈیا کی باتیں ہیں۔ کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکا کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دیے جانے کو پاکستان کے مؤقف کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ دونوں گروہ نہ صرف پاکستانی عوام اور مزدوروں کو نشانہ بناتے ہیں بلکہ کھلے عام مودی سرکار کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کوشش کریں گے کہ اقوام متحدہ سے بھی ان پر پابندی لگوائی جائے۔ بھارت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سندھ طاس معاہدے کے باوجود دریائے سندھ کا پانی روکنے کی کوشش کر رہی ہے مگر اسے پاکستان کے حصے کا پانی دینا ہی پڑے گا۔ پانی ہماری زندگی ہے اس پر ہر شہری کو متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے پانی کے تحفظ کے لیے ڈریپ ایریگیشن اور جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پہلی بار حیدرآباد میں ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے، رنگ روڈ سمیت بڑے منصوبے جاری ہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے، اسپتال اور جامعات قائم کی ہیں اور موجودہ معاشی حالات کے باوجود ہر ضلع میں یونیورسٹی بنانے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے کو شفاف اور کرپشن فری قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں خاندانوں کو گھر فراہم کیے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا ہے اور ہم پر لازم ہے کہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں۔ میئر حیدرآباد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ دو برس میں مزید ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے اور صاف پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

معروف صحافی خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد.. موت کیسے ہوئی؟

الاسکا میں ٹرمپ کی پوتن سے ملاقات کے بعد انڈیا روسی تیل خرید پائے گا؟

پنجاب میں 17 اگست سے شدید بارشوں سے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور طغیانی کا انتباہ

اے لیولز میں 24 اے گریڈز لانے والی ماہ نور چیمہ جنھیں آکسفرڈ یونیورسٹی میں داخلے کا ’ایک ہزار فیصد یقین تھا‘

’یہ موٹاپا نہیں‘: ایک ایسی بیماری جس میں جسم کے مخصوص حصوں پر چربی جمع ہو جاتی ہے

طاقتور سمندری لہریں جو پوری دنیا کی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر سکتی ہیں

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر نہیں ’اپ گریڈ‘ ہو گا، سی ڈی اے کی وضاحت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یوکرین معاہدے میں ’پیشرفت‘ کے بعد پیر کو ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات متوقع

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر نہیں ’اپ گریڈ‘ ہو گا، انتظامیہ کی وضاحت

سکیورٹی اداروں کو ’غیر معمولی‘ حراستی اختیارات کیوں دیے جا رہے ہیں؟

’ایف نائن پارک میں کسی بھی سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور نہیں‘ اسلام آباد انتظامیہ

یوکرین کے معاملے پر معاہدہ نہیں ہوا لیکن ’پیش رفت‘ ضرور ہوئی: ڈونلڈ ٹرمپ

کیا سمندر کی طاقت ور لہریں ہمارے گھروں میں بجلی فراہم کر سکتی ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی