اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر نہیں ’اپ گریڈ‘ ہو گا، سی ڈی اے کی وضاحت


Getty Imagesرضاکار اسلام آباد کے ایف نائن پارک سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کر رہے ہیں۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے وضاحت جاری کی ہے کہ ’ایف-نائن پارک میں کسی بھی سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور نہیں ہے اور پارک میں موجود کرکٹ گراؤنڈ کو صرف جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔‘پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایف-نائن پارک میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں اور تنقید کے بعد سی ڈی اے نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے میں صرف سبزہ زار کی بہتری، معیاری پچز اور ضروری سہولیات کی فراہمی شامل ہے۔ سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ ’کوئی کنکریٹ یا بھاری تعمیراتی کام نہیں ہو گا اور ایف نائن پارک کا قدرتی ماحول اور مارگلہ کی خوبصورت پہاڑیاں حسبِ سابق شہریوں کے لیے دلکشی کا باعث رہیں گی۔‘اس حوالے سے سابق سینیٹیر و سیاست دان اور عرصہ دراز سے اسلام آباد میں مقیم سید مشاہد حسین نے کھل کر تنقید کی۔ انھوں نے ’ایکس‘ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اسلام آباد کے دل میں کرکٹ سٹیڈیم بنانا بالکل غلط ہے۔ اس سے اسلام آباد میں ماحولیاتی تباہی آئے گی۔‘سید مشاہد حسین نے مزید لکھا کہ سٹیڈیم کی تعمیر سے ناصرف اسلام آباد کے بچے تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہو جائیں گے۔ بلکہ اس سے قریب ہی واقع پاکستان فضائیہ اور پاکستان نیوی کے ہیڈکوارٹرز کے لیے بھی سکیورٹی مسائل جنم لیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’براہ کرم اس بیوقوفی کو روکیں۔‘سی ڈی اے کا منصوبہمشاہد حسین سید کا یہ اعتراض ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارتی ’سی ڈی اے‘ نے ایف نائن پارک میں بین الاقوامی معیار کا سٹیڈیم تعمیر کرنے کی منظوری دی۔ ’سی ڈی اے‘ نے تکنیکی معاونت اور ماہرانہ رائے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کی بطور کنسلٹنٹ خدمات حاصل کی ہیں۔سوشل میڈیا پر ردعملمشاہد حسین کے ’ایکس‘ پر بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایف نائن پارک میں کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے معاملے پر بحث جاری ہے۔ ایک صارف جاوید خان جدون نے لکھا کہ ’دنیا کے خوبصورت ترین دارالحکومتوں میں سے ایک پہلے ہی بگڑ چکا ہے۔ بدصورت میٹرو ڈھانچے کی راہ ہموار کرنے کے لیے ہزاروں درخت پہلے ہی اکھاڑ دیے گئے۔ ‘اُن کا کہنا تھا کہ 'مزید درختوں کی بجائے کنکریٹ اور سٹیل؟ اسلام آباد پر رحم کریں۔ شہر سے دور کرکٹ گراؤنڈ اور سٹیڈیم کے لیے بہت سی جگہیں ہیں۔'اسلام آباد میں ایک دن میں کیا کیا دیکھا جا سکتا ہےاسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے سکول ٹیچر جن سے کیا گیا وعدہ پورا نہ ہو سکاپاکستان کی ’قومی مسجد‘ جس کی تعمیر کا ذمہ لینے والے سعودی بادشاہ اسے مکمل ہوتا نہ دیکھ سکے35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور اسلام آباد میں موسم بہار کی روٹھتی ٹھنڈی شامیں: کیا اب اپریل ہی موسمِ گرما کا آغاز ہو گا؟ایئر کموڈر ریٹائرڈ خالد اقبال نے لکھا کہ ’سب سے بڑھ کر یہ میچوں کے دوران سیکورٹی کے نام پر مستقل ٹریفک جام کا سبب بنے گا۔‘عثمان رانا نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’چیئرمین سی ڈی اے نے پہلےفلائی اورز بنا کر شہر کا نقشہ بگاڑا اب سٹیڈیم بنانے نکلے ہیں یہ چاہتے کیا ہیں؟ عام عوام پارک چلی جاتی ہے اور نیچر کو انجوائے کرتی ہے، وہ بھی نہ جایا کرے۔ میچ ہوں پولیس والے سکیورٹی کے نام پر عوام کے دھکے دیں سڑکیں بند ہوں۔‘ایک اور صارف ابرار حسین کہتے ہیں کہ ’جب آپ کے پاس پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی صورت میں بین الاقوامی معیار کا سٹیڈیم موجود ہے تو پھر چھ سے سات کلومیٹر کی دُوری پر ایک اور سٹیڈیم بنانے کی کیا ضرورت ہے۔‘سی ڈی اے کا ردعملسید مشاہد حسین کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کمشنر اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ہم ایف نائن پارک میں کوئی سٹیڈیم نہیں بنا رہے بلکہ موجودہ کرکٹ گراونڈ کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔ اُن کے بقول کوئِی کنکریٹ یا کوئی بھاری پتھر استعمال نہیں کیا جا رہا بلکہ گرین ایریاز کا استعمال زیادہ کیا جائے گا۔ عالمی معیار کی پچز کے ساتھ ساتھ ہم شائقین کو یہ موقع دینا چاہتے ہیں کہ وہ خوبصورت مارگلہ کی پہاڑیوں کے منظر سے بھی لطف اندوز ہوں۔ کمشنر اسلام آباد کے بیان پر بی اے قریشی نامی صارف نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’براہ مہربانی آپ تعمیرات کی ڈرائنگ شیئر کر دیں۔ ‘سرفراز احمد لکھتے ہیں کہ ’اگر سی ڈی اے نے اسلام آباد میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کرنا ہے تو آبپارہ سپورٹس کمپلیکس کو ایک بڑے کرکٹ گراونڈ میں تبدیل کر سکتا ہے۔‘ایف نائن پارک ہے کہاں؟اسلام کے وسط میں واقع ایف نائن پارک کو فاطمہ جناح پارک بھی کہا جاتا ہے۔ اسلام آباد کا پورا ایف نائن سیکٹر اس پارک پر مشتمل ہے۔ وسیع و عریض رقبے پر پھیلے ایف نائن پارک میں شہریوں کی بڑی تعداد چہل قدمی کے لیے آتی ہے۔چند برس قبل یہاں ایک بین الاقوامی فوڈ چین کی فرنچائز بننے اور دیگر کمرشل سرگرمیوں پر بھی شہری تنظیموں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایف نائن پارک ریپ کیس: گھر سے اکیلے نکلنے والی خواتین خود کو کتنا محفوظ سمجھتی ہیں؟اسلام آباد: لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈلاہوریوں کی سٹیڈیم وارمنگ پارٹی: ’تجسس تھا کہ دیکھیں ہماری حکومت نے کیا بنایا ہے‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

معروف صحافی خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد.. موت کیسے ہوئی؟

الاسکا میں ٹرمپ کی پوتن سے ملاقات کے بعد انڈیا روسی تیل خرید پائے گا؟

پنجاب میں 17 اگست سے شدید بارشوں سے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور طغیانی کا انتباہ

اے لیولز میں 24 اے گریڈز لانے والی ماہ نور چیمہ جنھیں آکسفرڈ یونیورسٹی میں داخلے کا ’ایک ہزار فیصد یقین تھا‘

’یہ موٹاپا نہیں‘: ایک ایسی بیماری جس میں جسم کے مخصوص حصوں پر چربی جمع ہو جاتی ہے

طاقتور سمندری لہریں جو پوری دنیا کی ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کر سکتی ہیں

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر نہیں ’اپ گریڈ‘ ہو گا، سی ڈی اے کی وضاحت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل.. فی لیٹر پیٹرول اب کتنے کا ملے گا؟

یوکرین معاہدے میں ’پیشرفت‘ کے بعد پیر کو ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات متوقع

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں کرکٹ سٹیڈیم تعمیر نہیں ’اپ گریڈ‘ ہو گا، انتظامیہ کی وضاحت

سکیورٹی اداروں کو ’غیر معمولی‘ حراستی اختیارات کیوں دیے جا رہے ہیں؟

’ایف نائن پارک میں کسی بھی سٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور نہیں‘ اسلام آباد انتظامیہ

یوکرین کے معاملے پر معاہدہ نہیں ہوا لیکن ’پیش رفت‘ ضرور ہوئی: ڈونلڈ ٹرمپ

کیا سمندر کی طاقت ور لہریں ہمارے گھروں میں بجلی فراہم کر سکتی ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی