معروف صحافی خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد.. موت کیسے ہوئی؟


نجی چینل کے کراچی بیورو سے تعلق رکھنے والے رپورٹر خاور حسین کی لاش سانگھڑ میں ان کی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خاور حسین کی نعش حیدرآباد روڈ پر ایک نجی ہوٹل کے باہر کھڑی ان کی گاڑی سے ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دوران علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینئر صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں پراسرار موت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حالات و شواہد اس معاملے کو مشکوک بناتے ہیں اور کئی سوالات جنم دے رہے ہیں۔ کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے خاور حسین کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ اور ساتھی صحافیوں سے تعزیت کی ہے۔ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس اس واقعے کی اعلیٰ سطح پر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دیں، اور اگر یہ ثابت ہو کہ معاملہ خودکشی نہیں بلکہ کسی اور نوعیت کا ہے تو حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ واضح رہے کہ خاور حسین نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر سندھ حکومت کی تحلیل سے متعلق پرانی خبر بھی وائرل کی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 313 اموات، سینکڑوں زخمی۔۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی

کیا واقعی ذیابیطس کے مرض میں آم کھانا فائدے مند ہوتا ہے؟

بچوں کے جنسی استحصال کے قواعد کی خلاف ورزی کے الزام پر ہزاروں انسٹاگرام اکاؤنٹس معطل: کچھ صارفین پریشان، کچھ ناراض اور کچھ خوفزدہ

شیخ مجیب الرحمان اپنے قتل کے 50 برس بعد بنگلہ دیش کی تاریخ میں کیسے متنازع ہوئے

قدموں کے نشانات سے ملزموں کی شناخت کرنے والے ’کھوجی‘: قتل کی واردات جس میں ’کھرا‘ مقتولہ کے شوہر کی حویلی پر جا رکا

غزہ کے معاملے میں منقسم اسرائیل: ’جنگ مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے جو نتن یاہو کی بقا کے سوا کچھ نہیں‘

لودھراں کے قریب عوام ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، ایک جاں بحق، 33 زخمی۔۔ وفاقی وزیر کا نوٹس

جان لینے سے پہلے ماں نے بچوں کو گانا سکھایا اور کپڑے دلوائے۔۔ آخری گفتگو کیا ہوئی؟ اسکرین شاٹ سامنے آگیا

معروف صحافی خاور حسین کی لاش ان کی گاڑی سے برآمد.. موت کیسے ہوئی؟

دو بار واش روم گئے اور۔۔ صحافی خاور حسین کا قتل یا خودکشی ! گاڑی سے ملنے والی پستول کس کی تھی؟

الاسکا میں ٹرمپ کی پوتن سے ملاقات کے بعد انڈیا روسی تیل خرید پائے گا؟

پنجاب میں 17 اگست سے شدید بارشوں سے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور طغیانی کا انتباہ

اے لیولز میں 24 اے گریڈز لانے والی ماہ نور چیمہ جنھیں آکسفرڈ یونیورسٹی میں داخلے کا ’ایک ہزار فیصد یقین تھا‘

’یہ موٹاپا نہیں‘: ایک ایسی بیماری جس میں جسم کے مخصوص حصوں پر چربی جمع ہو جاتی ہے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی