خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 313 اموات، سینکڑوں زخمی۔۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی


پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اب تک 313 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 156 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 263 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 159 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 97 کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 62 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر رہا، جہاں اب تک مجموعی طور پر 208 افراد جاں بحق ہوئے۔ یہ المناک حادثات صوبے کے مختلف اضلاع بشمول سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 19 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ اضلاع کے لیے امدادی فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 323 ہو گئی، بونیر میں 217 ہلاکتیں

بونیر میں سیلاب سے 209 ہلاکتیں اور پانچ ہزار سے زیادہ گھر تباہ، 134 لاپتہ افراد کی تلاش جاری: حکام

بونیر میں سیلاب کے بعد 200 سے زیادہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری، وزیر اعلیٰ کا ڈیڑھ ارب روپے امداد کا اعلان

بونیر میں سیلاب کے بعد 200 سے زیادہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری: ’متاثرین کے نقصان کا ازالہ کریں گے‘، علی امین گنڈاپور

بونیر میں سیلاب سے 200 سے زیادہ ہلاکتیں: ’متاثرین کو نئے گھر تعمیر کر کے دیں گے‘، علی امین گنڈاپور

’سکینہ کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا، ایک نسل دفن ہو گئی‘: کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب سے کئی گھر اجڑ گئے

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 313 اموات، سینکڑوں زخمی۔۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی

بس کنڈکٹر سے سپر سٹار بننے والے رجنی کانت جو 50 سال سے انڈیا میں ’مزدور طبقے کے ہیرو‘ ہیں

اسکول ہیڈ ماسٹر نے حاضر دماغی سے 936 بچوں کی زندگیاں کیسے بچائیں؟

کیا واقعی ذیابیطس کے مرض میں آم کھانا فائدے مند ہوتا ہے؟

بچوں کے جنسی استحصال کے قواعد کی خلاف ورزی کے الزام پر ہزاروں انسٹاگرام اکاؤنٹس معطل: کچھ صارفین پریشان، کچھ ناراض اور کچھ خوفزدہ

جتنا نقصان ہوا، حکومت دے گی۔۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سیلاب متاثرین کیلئے نئی بستیاں قائم کرنے کا اعلان

شیخ مجیب الرحمان اپنے قتل کے 50 برس بعد بنگلہ دیش کی تاریخ میں کیسے متنازع ہوئے

مہمند ہیلی کاپٹر حادثہ۔۔ ملبے سے سامان چوری ! 2 ملزمان گرفتار

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔۔ بونیر میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی