دو بار واش روم گئے اور۔۔ صحافی خاور حسین کا قتل یا خودکشی ! گاڑی سے ملنے والی پستول کس کی تھی؟


نجی چینل کے سینئر رپورٹر خاور حسین کی اچانک موت نے صحافتی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ معاملے پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے اہم تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ان کے مطابق گاڑی سے برآمد ہونے والا پستول خاور حسین کا ہی تھا جو انہوں نے ذاتی تحفظ کے لیے رکھا ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق خاور حسین اکیلے دکھائی دیے۔ وہ اپنی گاڑی پارک کرنے کے بعد دو مرتبہ واش روم گئے، پہلے ہوٹل کے منیجر سے راستہ پوچھا اور پھر چوکیدار سے بھی معلومات لیں۔ واپس آکر وہ دوبارہ گاڑی میں بیٹھے اور تنہا ہی نظر آئے۔ فوٹیج میں کسی دوسرے شخص کی موجودگی کا سراغ نہیں ملا۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ کچھ دیر بعد جب ہوٹل منیجر نے چوکیدار کو بھیجا کہ جا کر دیکھے کہ وہ کچھ آرڈر کریں گے یا نہیں تو گاڑی کے اندر خاور حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کے مطابق تفتیش جاری ہے اور فی الحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ مئی میں خاور حسین نے اپنے والدین کو امریکا منتقل کر دیا تھا۔ وہ سانگھڑ میں اپنے بہنوئی کے گھر مجلس میں شرکت کے لیے آئے تھے مگر وہاں تک نہ پہنچ سکے۔ ان کی لاش سول ہسپتال حیدرآباد کے سرد خانے سے ہلال احمر کے سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے کیونکہ بجلی اور جگہ کی کمی کے باعث ہسپتال میں مشکلات پیش آئیں۔ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔ خاور حسین کی تدفین کا اعلان ان کے والدین اور اہل خانہ کی امریکا سے واپسی پر کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 323 ہو گئی، بونیر میں 217 ہلاکتیں

بونیر میں سیلاب سے 209 ہلاکتیں اور پانچ ہزار سے زیادہ گھر تباہ، 134 لاپتہ افراد کی تلاش جاری: حکام

بونیر میں سیلاب کے بعد 200 سے زیادہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری، وزیر اعلیٰ کا ڈیڑھ ارب روپے امداد کا اعلان

بونیر میں سیلاب کے بعد 200 سے زیادہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری: ’متاثرین کے نقصان کا ازالہ کریں گے‘، علی امین گنڈاپور

بونیر میں سیلاب سے 200 سے زیادہ ہلاکتیں: ’متاثرین کو نئے گھر تعمیر کر کے دیں گے‘، علی امین گنڈاپور

’سکینہ کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا، ایک نسل دفن ہو گئی‘: کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب سے کئی گھر اجڑ گئے

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 313 اموات، سینکڑوں زخمی۔۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی

بس کنڈکٹر سے سپر سٹار بننے والے رجنی کانت جو 50 سال سے انڈیا میں ’مزدور طبقے کے ہیرو‘ ہیں

اسکول ہیڈ ماسٹر نے حاضر دماغی سے 936 بچوں کی زندگیاں کیسے بچائیں؟

کیا واقعی ذیابیطس کے مرض میں آم کھانا فائدے مند ہوتا ہے؟

بچوں کے جنسی استحصال کے قواعد کی خلاف ورزی کے الزام پر ہزاروں انسٹاگرام اکاؤنٹس معطل: کچھ صارفین پریشان، کچھ ناراض اور کچھ خوفزدہ

جتنا نقصان ہوا، حکومت دے گی۔۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سیلاب متاثرین کیلئے نئی بستیاں قائم کرنے کا اعلان

شیخ مجیب الرحمان اپنے قتل کے 50 برس بعد بنگلہ دیش کی تاریخ میں کیسے متنازع ہوئے

مہمند ہیلی کاپٹر حادثہ۔۔ ملبے سے سامان چوری ! 2 ملزمان گرفتار

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔۔ بونیر میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی