جان لینے سے پہلے ماں نے بچوں کو گانا سکھایا اور کپڑے دلوائے۔۔ آخری گفتگو کیا ہوئی؟ اسکرین شاٹ سامنے آگیا


شہرِ قائد کو ہلا دینے والے اندوہناک واقعے نے ہر دل کو لرزا دیا۔ ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں 14 اگست کو ادیبہ نامی خاتون نے اپنے ہی دو معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ادیبہ اور اس کے سابق شوہر غفران کے درمیان بچوں کی حوالگی کا تنازع چل رہا تھا، اسی رنج و غم نے یہ بھیانک سانحہ جنم دیا۔ واردات کے بعد قاتل ماں نے شوہر کو وائس میسج بھیجا جس میں کہا گیا: *"اب تم خوش ہو جاؤ، تمہاری وجہ سے یہ سب ہوا ہے!" یہ الفاظ ہر حساس دل کو دہلا دینے کے لیے کافی ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ دونوں معصوم بچے جشنِ آزادی بھرپور طریقے سے منانا چاہتے تھے۔ سمیہا نے اپنی ماں سے محبّت کے جذبے میں "ایسی زمیں اور آسماں" گانا بھی سیکھا تھا، جبکہ باپ نے انہیں آزادی کے دن کے لیے نئے کپڑے بھی دلوائے تھے۔ سانحے سے چند گھنٹے پہلے ماں اور باپ کے درمیان ہونے والی گفتگو اس رشتے کے دکھ اور کرب کو واضح کرتی ہے۔ ادیبہ نے غفران کو میسج کیا: "کیا ضرار کے پاس کل کے لیے شلوار قمیض ہے؟ کیا سمیہا کو بتایا کہ اسے کل کیا پہننا ہے؟ ضرار کے ایک یا دو سائز بڑے جوتے لینا، مما سنگاپور سے واپس آگئی ہیں اور سمیہا کے کپڑے لائی ہیں۔ سمیہا نے کل کے لیے تیاری کر لی ہے، اس کے پاس جھنڈیاں بھی ہیں، ضرار کا سبز کرتا بھی لے لینا، اگر سفید شلوار یا پینٹ پہلے سے ہے تو مت لینا۔" غفران نے جواب دیا: "ٹھیک ہے" اور بچوں کی تیار حالت کی تصاویر بھیج دیں۔ ادیبہ نے کہا: "ماشاء اللہ! یہ کب تیار ہوئے؟ ضرار کی ٹوپی کہاں ہے؟" غفران نے بتایا: "یہ اسکول جاتے وقت تیار ہوئے، ضرار نے ٹوپی نہیں پہنی، سمیہا بہت خوش تھی، ضرار سات بجے اور سمیہا آٹھ بجے نکلی۔" اس پر ادیبہ نے کہا: "ضرار ہینڈ بینڈ بھی پہننا بھول گیا، ضرار کا کرتا کہاں سے لیا؟ بچے کہہ رہے ہیں آج رات رکنے کی اجازت لی ہے تم سے؟" غفران نے جواب دیا: "ہاں، اور قاری صاحب کو بھی بتا دینا۔" ادیبہ نے کہا: "ان کو تم خود بتا دو، میں ان سے رابطے میں نہیں۔"غفران نے کہا: "سمیہا کو کہنا وہ ’ایسی زمیں اور آسماں‘ گائے۔" ادیبہ نے جواب دیا: "میں نے اسے سکھا دیا ہے۔" غفران نے کہا: "سمیہا اس پر رقص بھی کرتی ہے۔" ادیبہ نے کہا: "میں نے اسے رقص نہیں سکھایا، کیا تم فیس بک والی تصاویر بھیج سکتے ہو؟" یہ وہ دردناک آخری گفتگو تھی جو اس سانحے سے قبل دونوں والدین کے درمیان ہوئی۔ چند گھنٹے بعد وہی ماں، جس نے بچوں کے کپڑوں اور تیاری کا تذکرہ کیا تھا، انہی معصوموں کی جان لے بیٹھی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 323 ہو گئی، بونیر میں 217 ہلاکتیں

بونیر میں سیلاب سے 209 ہلاکتیں اور پانچ ہزار سے زیادہ گھر تباہ، 134 لاپتہ افراد کی تلاش جاری: حکام

بونیر میں سیلاب کے بعد 200 سے زیادہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری، وزیر اعلیٰ کا ڈیڑھ ارب روپے امداد کا اعلان

بونیر میں سیلاب کے بعد 200 سے زیادہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری: ’متاثرین کے نقصان کا ازالہ کریں گے‘، علی امین گنڈاپور

بونیر میں سیلاب سے 200 سے زیادہ ہلاکتیں: ’متاثرین کو نئے گھر تعمیر کر کے دیں گے‘، علی امین گنڈاپور

’سکینہ کے خاندان میں کوئی مرد نہیں بچا، ایک نسل دفن ہو گئی‘: کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب سے کئی گھر اجڑ گئے

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 313 اموات، سینکڑوں زخمی۔۔ مزید بارشوں کی پیش گوئی

بس کنڈکٹر سے سپر سٹار بننے والے رجنی کانت جو 50 سال سے انڈیا میں ’مزدور طبقے کے ہیرو‘ ہیں

اسکول ہیڈ ماسٹر نے حاضر دماغی سے 936 بچوں کی زندگیاں کیسے بچائیں؟

کیا واقعی ذیابیطس کے مرض میں آم کھانا فائدے مند ہوتا ہے؟

بچوں کے جنسی استحصال کے قواعد کی خلاف ورزی کے الزام پر ہزاروں انسٹاگرام اکاؤنٹس معطل: کچھ صارفین پریشان، کچھ ناراض اور کچھ خوفزدہ

جتنا نقصان ہوا، حکومت دے گی۔۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کا سیلاب متاثرین کیلئے نئی بستیاں قائم کرنے کا اعلان

شیخ مجیب الرحمان اپنے قتل کے 50 برس بعد بنگلہ دیش کی تاریخ میں کیسے متنازع ہوئے

مہمند ہیلی کاپٹر حادثہ۔۔ ملبے سے سامان چوری ! 2 ملزمان گرفتار

شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔۔ بونیر میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی