50 ہزار کیسز میں ایک بار ہوتا ہے۔۔ جھوٹے حمل کی علامات کیا ہیں؟ اریج فاطمہ پر کینسر کے دوران کیا گزری؟ دیکھیں


"میں نے یہ ویڈیو اپنے ٹراما کے بعد پوسٹ کی لیکن اس کے بعد بے شمار لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا، نیک خواہشات اور دعاؤں کا پیغام بھیجا، جن میں فنکار، مداح اور میرے اپنے شامل تھے۔ میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے سب سے زیادہ یہ سوال کیا گیا کہ اپنے علامات شیئر کریں۔ مولر پرگنینسی حمل کی سب سے نایاب صورت ہے جو ہر دس ہزار کیسز میں ایک مرتبہ پیش آتی ہے، جبکہ کوریوکارسینوما بھی ایک انتہائی نایاب کینسر ہے جو پچاس ہزار کیسز میں ایک مرتبہ ہوتا ہے اور اس کی ابتدائی تشخیص بہت مشکل ہے۔ خوش قسمتی سے میرا کینسر جلد پکڑا گیا۔ میری علامات میں خون آنا، ٹھوڑی پر دانے اور متلی محسوس ہونا شامل تھا لیکن سب سے اہم میری اندر کی آواز تھی۔ اگر آپ کو لگے کہ آپ کا جسم مختلف ردعمل دے رہا ہے تو فوراً چیک اپ کروائیں، سالانہ بلڈ ٹیسٹ، پیپ اسمیئر اور 50 سال سے زائد عمر کی خواتین میموگرام ضرور کروائیں۔ میرا ہسٹیریکٹمی ہوا لیکن پھر بھی مجھے کیموتھراپی دی گئی کیونکہ یہ ایک جارحانہ کینسر ہے جو جسم کے اعضا کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ جون میں مجھے کینسر فری قرار دے دیا گیا لیکن اگلے دس سال ہر مہینے میرا بلڈ ٹیسٹ ہوگا تاکہ کینسر پر نظر رکھی جا سکے۔ یہ ایک مشکل سفر تھا، خوش قسمتی سے میرے بچے اس بارے میں زیادہ نہیں جانتے کیونکہ وہ ابھی بہت چھوٹے ہیں۔ میرے ساتھ امریکہ میں میری دادی تھیں اور سب نے میرا ساتھ دیا ماشاءاللہ۔" پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور سابقہ اداکارہ عریج فاطمہ، جنہوں نے 2019 میں اپنے کامیاب ڈرامہ سیریل "حسد" کے بعد شوبز کو خیرباد کہا، حال ہی میں اپنے مداحوں کے سامنے ایک مشکل اور ہمت آزما ذاتی کہانی لے کر آئیں۔ نیدرلینڈز (اوہائیو، امریکہ) میں اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ مقیم عریج فاطمہ نے بتایا کہ وہ ایک نایاب اور خطرناک کینسر، کوریوکارسینوما، سے صحتیاب ہو چکی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri) یہ کینسر اکثر مولر پرگنینسی کے بعد پیدا ہوتا ہے اور نہایت کم کیسز میں سامنے آتا ہے۔ عریج نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی ابتدائی علامات عام لگنے کے باوجود مہلک بیماری کا اشارہ تھیں، لیکن انہوں نے اپنی جسمانی کیفیت کو سنجیدگی سے لیا اور بروقت ٹیسٹ کرائے جس سے جان بچ گئی۔ علاج کے دوران انہیں ہسٹیریکٹمی اور کیموتھراپی دونوں سے گزرنا پڑا، مگر انہوں نے حوصلہ نہیں چھوڑا۔ عریج فاطمہ کی بہادری اور کھلے دل سے اپنی بیماری پر بات کرنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے انہیں دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازا۔ ان کا یہ پیغام خاص طور پر خواتین کے لیے ایک یاددہانی ہے کہ معمولی لگنے والی علامات کو بھی نظر انداز نہ کریں اور صحت کے تمام لازمی ٹیسٹ وقت پر کروائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں بارش کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور سیلابی صورتحال کی پیشگوئی

بہائی مذہب کیا ہے اور قطر میں اس کے رہنما کو سوشل میڈیا پوسٹس پر سزا کیوں سنائی گئی؟

پاکستان میں دیت کی رقم میں 17 لاکھ روپے کا اضافہ: یہ قانون ہے کیا اور تنقید کی زد میں کیوں رہتا ہے؟

بحری عملے کو سمندر میں بے سہارا چھوڑ دینے والے ممالک میں انڈیا سرِ فہرست: ’دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا، ہم صرف گھر جانا چاہتے ہیں‘

غزہ شہر پر قبضے کا منصوبہ: اسرائیلی فوج نے 60 ہزار ریزرو فوجی اہلکار طلب کر لیے

خیبر پختونخوا : سیلاب میں پلوں کی بحالی سست روی کاشکار، 56 میں صرف 9 بحال

بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

سیلاب بحالی سرگرمیاں، امدادی تنظیموں کے اجازت نامہ کے لیے نئی شرائط عائد

عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

افغان مہاجرین نے پاکستان نہ چھوڑنے کے لیے کیا تاویل پیش کردی؟

شدید بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک بھر کے متعلق پیش گوئی

ایشیا کپ کے لیے انڈین ٹیم کا اعلان: پاکستان کے خلاف میچ پر کرکٹ بورڈ کو ’غداری‘ کے طعنے، کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنے پر سلیکٹرز پر تنقید

کراچی : بارش کے بعد 550 فیڈرز متاثر، کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی غائب

کراچی میں بارش، گورنر اور وزیراعلیٰ کا آج عام تعطیل کا اعلان

کراچی کی غیر معمولی بارش، پانی میں ڈوبی سڑکیں اور پریشان حال شہری: ’نو گھنٹے پھنسے رہے، گھر آئے تو بجلی غائب‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی