کراچی میں بارش، گورنر اور وزیراعلیٰ کا آج عام تعطیل کا اعلان


کراچی میں ہونے والی شدید بارشوں کے پیش نظر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ڈویژن میں آج بروز بدھ، 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر کراچی حسن نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اطلاق لازمی خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے رات گئے وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ شہر میں 12 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 245 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے باعث شہر کا ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا تاہم بریفنگ میں کہا گیا کہ اہم شاہراہوں کو کافی حد تک کلیئر کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ مزید بارش کا امکان ہے اسی لیے عوام کے مفاد میں آج عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں بارش کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور سیلابی صورتحال کی پیشگوئی

بہائی مذہب کیا ہے اور قطر میں اس کے رہنما کو سوشل میڈیا پوسٹس پر سزا کیوں سنائی گئی؟

پاکستان میں دیت کی رقم میں 17 لاکھ روپے کا اضافہ: یہ قانون ہے کیا اور تنقید کی زد میں کیوں رہتا ہے؟

بحری عملے کو سمندر میں بے سہارا چھوڑ دینے والے ممالک میں انڈیا سرِ فہرست: ’دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا، ہم صرف گھر جانا چاہتے ہیں‘

غزہ شہر پر قبضے کا منصوبہ: اسرائیلی فوج نے 60 ہزار ریزرو فوجی اہلکار طلب کر لیے

خیبر پختونخوا : سیلاب میں پلوں کی بحالی سست روی کاشکار، 56 میں صرف 9 بحال

بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

سیلاب بحالی سرگرمیاں، امدادی تنظیموں کے اجازت نامہ کے لیے نئی شرائط عائد

عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

افغان مہاجرین نے پاکستان نہ چھوڑنے کے لیے کیا تاویل پیش کردی؟

شدید بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک بھر کے متعلق پیش گوئی

ایشیا کپ کے لیے انڈین ٹیم کا اعلان: پاکستان کے خلاف میچ پر کرکٹ بورڈ کو ’غداری‘ کے طعنے، کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنے پر سلیکٹرز پر تنقید

کراچی : بارش کے بعد 550 فیڈرز متاثر، کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی غائب

کراچی میں بارش، گورنر اور وزیراعلیٰ کا آج عام تعطیل کا اعلان

کراچی کی غیر معمولی بارش، پانی میں ڈوبی سڑکیں اور پریشان حال شہری: ’نو گھنٹے پھنسے رہے، گھر آئے تو بجلی غائب‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی