انڈیا کے یومِ آزادی پر مودی کی ’سب سے طویل‘ تقریر اور سندھ طاس معاہدے کا ذکر


Getty Imagesمودی نے کہا کہ ان کا ملک ’ایٹمی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں‘انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ سنہ 1960 میں طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کو ’غیر منصفانہ اور یکطرفہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انڈین کسانوں کو بہت نقصان ہوا ہے۔ جمعے کو انڈیا کے یوم آزادی پر دلی کے لال قلعے میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم مودی نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اور انڈیا کے درمیان پانی تقسیم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ انڈیا ’ایٹمی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے۔‘مودی نے تقریبا دو گھنٹے پر محیط اپنی تقریر میں مئی کے ’آپریشن سندور‘ میں انڈین افواج کی کامیابی، آر ایس ایس کے اغراض و مقاصد، خلائی مشن، سیلز ٹیکس میں کمی اور معشیت سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔گذشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ’ہماری ایٹمی طاقت جارحانہ سوچ نہیں بلکہ انڈیا کی جوہری جارحیت کے توازن کے لیے ہے۔‘ انھوں نے الزام لگایا کہ انڈیا بھارت نے ’جھوٹ کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا۔‘شہباز شریف گذشتہ دنوں یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ اگر پاکستان کا پانی روکا گیا تو انڈیا کو ’ایسا سبق سکھایا جائے گا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔‘مودی کے خطاب کے اہم نکاتپاکستان اور انڈیا کے مابین حالیہ کشیدگی اور فوجی لڑائی کے بعد یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں مودی نے ایک بار پھر پاکستان میں مئی کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا اور انڈین فوج کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں ملک نے ’طے کر لیا ہے کہ وہ جوہری دھمکیوں کے آگے جھکنے والے نہیں۔‘انڈیا کے پریس انفارمیشن بیورو کی جانب سے شیئر کردہ تقریر میں پاکستان کا ایک بار بھی ذکر نہیں ہے۔ انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘پاکستان فوج میں ’راکٹ فورس کمانڈ‘ کیوں بنائی جا رہی ہے؟انڈین ایئرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ اور میڈیا پر بحث: ’چلیں انڈیا نے یہ تو مانا کہ 2019 میں کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا تھا‘مگر اس کے باوجود مودی نے خطاب کے دوران کہا کہ 'ایٹمی بلیک میل ایک عرصے سے چلا آ رہا ہے۔ انڈیا اب اسے مزید نہیں سہے گا۔ اگر دشمن نے پھر ایسی (پہلگام جیسی) حرکت کی تو فوج اس کا اپنے طریقے سے منھ توڑ جواب دے گی۔‘مودی نے یہ جملہ بھی دہرایا کہ ’پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔‘Getty Imagesپاکستان اور انڈیا کے مابین مئی میں ہونے والی حالیہ جنگ میں دونوں ممالک کامیابی کا دعوے کر رہے ہیں۔رواں سال اپریل میں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد انڈیا نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے کیے جس کے جواب میں پاکستان نے انڈیا کے رفال سمیت متعدد طیارے مار گرانے کا عویٰ کیا۔ چار دن تک جاری لڑائی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔پہلگام حملے کے کچھ دن بعد انڈیا نے سنہ 1960 میں طے ہونے والے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا اعلان کیا تھا۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان دریاؤں کے پانی کی تقسیم کا معاہدہ ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ انڈیا یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو ختم نہیں کر سکتا ہے۔ ایک طرف اسلام آباد کے مطابق ایک عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کے موقف کو درست قرار دیا ہے تو وہیں نئی دہلی نے اس ایوارڈ کو مسترد کیا ہے۔یومِ آزادی کی تقریب میں انڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’انڈیا کی ندیوں کا پانی دشمن کے کھیت تک پہنچ رہا ہے اور ہماری دھرتی پیاسی ہے۔ ’ہندوستان کے حق کا جو پانی ہے اس پر حق صرف اور صرف ہندوستان کا ہے، ہندوستان کے کسانوں کا ہے۔ یہ اب اور نہیں سہا جائے گا۔ کسانوں کے مفاد میں یہ سمجھوتہ ہمیں منظور نہیں۔‘اپنے طویل خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے انڈیا کی معیشت، اندرونی سیاست، ٹیکنالوجی اور آر ایس ایس کے نظریے پر بھی بات کی۔انھوں نے کہا کہ وہ خود انحصاری کی جانب بڑھنا چاہتے ہیں اور اس لیے سمندروں کے اندر تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے کام شروع کرنے کی ضرورت ہے۔انڈین وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم اپنا خلائی سٹیشن بنانے کی سمت میں کام کر رہے ہیں اور انڈیا کے پاس جنگی طیاروں کے لیے اپنے میڈ ان انڈیا جیٹ انجن ہونے چاہییں۔‘وزیراعظم مودی نے سرحدی علاقوں میں ’تبدیل ہوتی ہوئی ڈیموگرافی‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔‘ انھوں نے اس کی روک تھام کے لیے ’ڈیموگرافی مشن‘ بنانے کا اعلان کیا۔انھوں نے کہا کہ انڈیا میں جنرل سیلز ٹیکس میں ہونے والی اصلاحات اس بار دیوالی کی خوشیاں دوبالا کر دیں گی۔https://twitter.com/IndianExpress/status/1956231332616659411سوشل میڈیا پر تبصرےوزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد سوشل میڈیا پر اُن کی تقریر پر بحث جاری ہے۔ کوئی یومِ آزادی پر نریندر مودی کی بحیثیت وزیر اعظم ’سب سے لمبی‘ تقریر پر بات کر رہا ہے تو بعض صارفیں نارنجی پگڑی کے ذریعے ’ٹیلی پرامٹر چھپانے‘ پر بات کر رہے ہیں۔https://twitter.com/alishan_jafri/status/1956205749291639032سنہ 2014 میں وزیراعظم بننے کے بعد یوم آزادی پر اُن کی پہلی تقریر 64 منٹ کی تھی جبکہ آج 2025 کی تقریر 103 منٹ یعنی ایک گھنٹہ 43 منٹ لمبی تھی۔اخبار انڈین ایکسپریس نے ایکس پر لکھا کہ مودی لال قلعہ میں 12ویں لگاتار تقریر نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا ’ریکارڈ توڑ دیا۔‘صحافی علی شان جعفری نے مودی کی تقریر کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ کے ردعمل پر تنقید کی۔https://twitter.com/MrDemocratic_/status/1956215776337351133انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مودی کا دعویٰ ہے کہ دراندازوں کی وجہ سے ڈیمو گرافی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔ ’وزیر داخلہ امت شاہ کا کیا جواب تھا؟ انھوں نے تالی بجائی۔ کوئی اپنی نااہلی پر اس طرح پردہ ڈالتا ہے۔‘ایکس پر ایک صارف مسٹر ڈیموکریٹوک نے لکھا کہ خطاب میں سب کچھ بہت اچھا ہے لیکن ’سب پر عملدرآمد بھی ہونا چاہیے۔‘ایک انڈین صارف نے مودی کی دو گھنٹے طویل تقریر کا موازنہ اپوزیشن رہنما راہل گاندھی سے کیا جو ’قومی ترانے کے دوران بارش میں کھڑے تھے۔‘’اِنھوں نے ایس 400 تباہ کیا ہے‘: پاکستانی فضائیہ کے آٹھ پائلٹس کے لیے تیسرا بڑا فوجی اعزازپاکستان فوج میں ’راکٹ فورس کمانڈ‘ کیوں بنائی جا رہی ہے؟انڈین ایئرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ اور میڈیا پر بحث: ’چلیں انڈیا نے یہ تو مانا کہ 2019 میں کوئی ایف 16 طیارہ نہیں گرا تھا‘دلی سے دوری اور اسلام آباد سے قربت: ’پاکستان کو سمجھنا ہو گا کہ اس کا واسطہ ایک غیر روایتی امریکی صدر سے پڑا ہے‘انڈیا کے زیرِ استعمال روسی ساختہ ’ایس 400‘ ایئر ڈیفنس سسٹم کیا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں بارش کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک، آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش اور سیلابی صورتحال کی پیشگوئی

بہائی مذہب کیا ہے اور قطر میں اس کے رہنما کو سوشل میڈیا پوسٹس پر سزا کیوں سنائی گئی؟

پاکستان میں دیت کی رقم میں 17 لاکھ روپے کا اضافہ: یہ قانون ہے کیا اور تنقید کی زد میں کیوں رہتا ہے؟

بحری عملے کو سمندر میں بے سہارا چھوڑ دینے والے ممالک میں انڈیا سرِ فہرست: ’دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا، ہم صرف گھر جانا چاہتے ہیں‘

غزہ شہر پر قبضے کا منصوبہ: اسرائیلی فوج نے 60 ہزار ریزرو فوجی اہلکار طلب کر لیے

خیبر پختونخوا : سیلاب میں پلوں کی بحالی سست روی کاشکار، 56 میں صرف 9 بحال

بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

سیلاب بحالی سرگرمیاں، امدادی تنظیموں کے اجازت نامہ کے لیے نئی شرائط عائد

عمران خان نے قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا

افغان مہاجرین نے پاکستان نہ چھوڑنے کے لیے کیا تاویل پیش کردی؟

شدید بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک بھر کے متعلق پیش گوئی

ایشیا کپ کے لیے انڈین ٹیم کا اعلان: پاکستان کے خلاف میچ پر کرکٹ بورڈ کو ’غداری‘ کے طعنے، کھلاڑیوں کو نظرانداز کرنے پر سلیکٹرز پر تنقید

کراچی : بارش کے بعد 550 فیڈرز متاثر، کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی غائب

کراچی میں بارش، گورنر اور وزیراعلیٰ کا آج عام تعطیل کا اعلان

کراچی کی غیر معمولی بارش، پانی میں ڈوبی سڑکیں اور پریشان حال شہری: ’نو گھنٹے پھنسے رہے، گھر آئے تو بجلی غائب‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی