ماں کی باتیں سن کر دریائے سوات میں کودنے کا سوچا۔۔ خودکشی کرنے والی جیا خان سے کیا رشتہ ہے؟ سنگیتا نے نجی زندگی کے راز کھول دیے


"میری شادی میری زندگی کی سب سے بڑی غلطیوں میں سے ایک ہے، اور یہ جس طرح ہوئی، آج بھی دل کو چیر دیتی ہے۔ میں نے غصے میں آکر شادی کی۔ ایک دن میری والدہ فلم کے سیٹ پر آئیں، جہاں میں ڈائریکشن دے رہی تھی، اور سب کے سامنے مجھے برا بھلا کہا۔ اتنی تکلیف ہوئی کہ میں نے دریائے سوات میں کود کر جان دینے کا سوچا۔ اسی وقت فلم کے ہیرو ہمایوں قریشی نے مجھے بچایا۔ اگلے ہی دن میں نے غصے میں انہیں شادی کی پیشکش کی اور شادی کر لی۔ میرے والدین اس فیصلے کے خلاف تھے اور میری والدہ نے کبھی اس کو قبول نہیں کیا۔" سنگیتا نے وصی شاہ کے پروگرام زبردست میں اپنی زندگی کے سب سے کربناک لمحات بیان کیے۔ تین سال بعد یہ شادی ختم ہوگئی، لیکن اس سے ان کی تین بیٹیاں پیدا ہوئیں جن کی پرورش انہوں نے اکیلے کی۔ اداکارہ نے ایک اور دکھ بھرا واقعہ سنایا کہ جب ان کی بڑی بیٹی صرف 16 سال کی تھی تو انہوں نے اس کی شادی کر دی، صرف اس خوف سے کہ لوگ ایک اداکارہ کی بیٹی کے بارے میں غلط باتیں نہ کریں۔ لیکن یہ فیصلہ بھی غلط ثابت ہوا اور بیٹی کی زندگی مشکل میں گزر گئی۔ سنگیتا آج بھی اس فیصلے پر پچھتاوے کا شکار ہیں اور والدین کو نصیحت کرتی ہیں کہ بچوں پر سختی نہ کریں اور پرانی غلطیاں نہ دہرائیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سن 2000 میں وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہوئیں، یہاں تک کہ ڈاکٹرز نے کہہ دیا کہ وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہیں گی۔ پاکستان اور بھارت دونوں میں علاج کروایا، 90 انجیکشن لگوائے، سرجری کرائی اور بالآخر صحت یاب ہوئیں۔ وہ اب دوسروں کو حوصلہ دیتی ہیں کہ بیماری سے لڑیں اور امید نہ چھوڑیں۔ سنگیتا کا دکھ یہیں ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنا اکلوتا بھائی کینسر کے باعث کھو دیا۔ ان کے بھائی کی بیٹی مشہور بھارتی اداکارہ جیا خان تھیں جنھوں نے بھارت میں خودکشی کی۔ سنگیتا کے مطابق، ان کے بھائی اپنی بیٹی کے غم میں زندگی بھر روتے رہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

عصمت چغتائی: فحاشی کے مقدمے کا سامنا کرنے والی بےباک ادیبہ جنھوں نے موت کے بعد بھی دنیا کو چونکا دیا

اس نے خود بتایا کہ بیوی طعنہ دیتی ہے کہ۔۔ خود دوسری شادی کرنے والی حبا علی ہر شادی شدہ عورت کو کیا بھاشن دینے لگیں؟

مشال خان نے اداکاری کیوں چھوڑی اور اب کیا کر رہی ہیں؟ مداحوں کو تفصیل سے بتا دیا

کیا آپ تصویر میں موجود اس خوبصورت سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

بھارتی اداکارہ نے اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔۔ شدید محبت کے باوجود ببرک شاہ نے شیبا سے شادی کیوں نہیں کی؟

رجب بٹ کی ماں اور ایمان کا بھائی ۔۔ ڈاکٹر عفان قیصر نے پرائی شادی بچانے کے لئے کیا مفت مشورہ دے ڈالا؟

یہ وہ جاہل لوگ ہیں جو۔۔ ڈکی بھائی ہر جوئے کو فروغ دینے کا الزام ! مشی خان نے ویڈیو میں بخیے ادھیڑ کے رکھ دیے

ستارے گردش میں۔۔ پراپرٹی ڈیلر نے ڈکی بھائی کے 10 کروڑ کے گھر کا پول کھول دیا ! ویڈیو

مشہور زمانہ فلم 3 ایڈیٹس کے اداکار چل بسے

اڈیالہ جیل میں پھانسی کی موت سے کیسے بچے؟ سید جبران نے چونکا دینے والا واقعہ سنا دیا

اتنی گرمی میں کوٹ اور عجیب سی انگریزی۔۔ سائرہ یوسف کی نئی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو دانیہ شاہ کیوں یاد آنے لگیں؟ دیکھیں

ہیرو تو کیا آدمی ہی نہیں لگتا۔۔ حسد یا خوداعتمادی؟ ببرک شاہ کے مشہور اداکاروں کے خلاف نازیبا جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی

آریان خان کی ’دی بیڈز آف بالی وڈ‘ تمام ریکارڈز توڑ دے گی: کرن جوہر

’میری موسیقی جغرافیائی سیاست سے آزاد ہے‘: گلوکار بادشاہ پر پاکستانی سپانسرڈ شو میں پرفارم کرنے کا الزام

اتنی اوور کیوں ہیں، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ۔۔ روبی انعم اچانک بشریٰ انصاری پر کیوں پھٹ پڑیں؟ بڑھاپے کا طعنہ بھی دے دیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی