اس نے خود بتایا کہ بیوی طعنہ دیتی ہے کہ۔۔ خود دوسری شادی کرنے والی حبا علی ہر شادی شدہ عورت کو کیا بھاشن دینے لگیں؟


"عورتوں کے درمیان مقابلہ بازی ہی گھروں کو توڑ دیتی ہے۔ میری ایک قریبی سہیلی کا شوہر مجھ سے کہہ رہا تھا کہ ہمارا رشتہ اب صرف اس لیے ختم ہو رہا ہے کیونکہ وہ ہر وقت دوسروں سے مقابلہ کرتی ہے۔ اگر کسی کے پاس قیمتی چیز دیکھے تو فوراً مجھ سے مطالبہ کر بیٹھتی ہے کہ گاڑی لا کر دو یا زیورات لے کر دو۔ پھر طعنے دیتی ہے کہ تم یہ سب خریدنے کے قابل نہیں۔ اس کے علاوہ وہ ہر حال میں بغیر بازوؤں کے کپڑے پہننے پر اصرار کرتی ہے حالانکہ میرے خاندان کا مزاج بالکل قدامت پسند ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا نے بھی عورتوں کو حد سے زیادہ آزاد اور زبان دراز بنا دیا ہے۔" یہ کہنا تھا معروف اداکارہ حبا علی کا، جو حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں ایاز سمو کے ساتھ گفتگو کر رہی تھیں۔ حبا علی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اکثر اوقات خواتین کا غیر ضروری مقابلہ بازی اور حسد ان کے گھروں کو تباہ کر دیتا ہے۔ ان کے مطابق آج کل کی خواتین سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر دوسروں جیسی زندگی گزارنے کی خواہش کرتی ہیں اور اسی ضد میں اپنے رشتے داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر عورتیں اپنی خواہشات اور حسد پر قابو پالیں تو کئی گھروں کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکتا ہے۔ "طلاق صرف مرد کی زیادتیوں کی وجہ سے نہیں ہوتی، عورت کا رویہ اور غیر حقیقی مطالبات بھی بڑی وجہ بنتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر لگژری لائف اسٹائل دیکھ کر خواتین حقیقت سے دور ہو جاتی ہیں اور اپنے شوہروں پر دباؤ ڈالتی ہیں۔ یہی دباؤ ان کے گھروں کو کمزور کر دیتا ہے۔ حبا علی کے ان بیانات نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ لوگ ان سے اتفاق کرتے ہیں تو کچھ انہیں خواتین پر الزام تراشی کرنے کا مرتکب قرار دے رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس نے خود بتایا کہ بیوی طعنہ دیتی ہے کہ۔۔ خود دوسری شادی کرنے والی حبا علی ہر شادی شدہ عورت کو کیا بھاشن دینے لگیں؟

مشال خان نے اداکاری کیوں چھوڑی اور اب کیا کر رہی ہیں؟ مداحوں کو تفصیل سے بتا دیا

کیا آپ تصویر میں موجود اس خوبصورت سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

بھارتی اداکارہ نے اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔۔ شدید محبت کے باوجود ببرک شاہ نے شیبا سے شادی کیوں نہیں کی؟

رجب بٹ کی ماں اور ایمان کا بھائی ۔۔ ڈاکٹر عفان قیصر نے پرائی شادی بچانے کے لئے کیا مفت مشورہ دے ڈالا؟

یہ وہ جاہل لوگ ہیں جو۔۔ ڈکی بھائی ہر جوئے کو فروغ دینے کا الزام ! مشی خان نے ویڈیو میں بخیے ادھیڑ کے رکھ دیے

ستارے گردش میں۔۔ پراپرٹی ڈیلر نے ڈکی بھائی کے 10 کروڑ کے گھر کا پول کھول دیا ! ویڈیو

مشہور زمانہ فلم 3 ایڈیٹس کے اداکار چل بسے

اڈیالہ جیل میں پھانسی کی موت سے کیسے بچے؟ سید جبران نے چونکا دینے والا واقعہ سنا دیا

اتنی گرمی میں کوٹ اور عجیب سی انگریزی۔۔ سائرہ یوسف کی نئی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو دانیہ شاہ کیوں یاد آنے لگیں؟ دیکھیں

ہیرو تو کیا آدمی ہی نہیں لگتا۔۔ حسد یا خوداعتمادی؟ ببرک شاہ کے مشہور اداکاروں کے خلاف نازیبا جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی

آریان خان کی ’دی بیڈز آف بالی وڈ‘ تمام ریکارڈز توڑ دے گی: کرن جوہر

’میری موسیقی جغرافیائی سیاست سے آزاد ہے‘: گلوکار بادشاہ پر پاکستانی سپانسرڈ شو میں پرفارم کرنے کا الزام

اتنی اوور کیوں ہیں، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ۔۔ روبی انعم اچانک بشریٰ انصاری پر کیوں پھٹ پڑیں؟ بڑھاپے کا طعنہ بھی دے دیا

’کپل شرما شو‘ میں کام کرنے والے فنکار کتنی دولت کے مالک ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی