’کپل شرما شو‘ میں کام کرنے والے فنکار کتنی دولت کے مالک ہیں؟


انڈین کامیڈی انڈسٹری نے گزشتہ دو دہائیوں میں بے پناہ ترقی کی ہے۔’کپل شرما شو‘، ’کامیڈی سرکس‘ اور دیگر پروگراموں کے ذریعے نہ صرف یہ فنکار گھر گھر پہچانے گئے بلکہ انہوں نے شہرت کے ساتھ ساتھ خطیر دولت بھی کمائی۔’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق انڈیا کے بڑے کامیڈین اور میزبان کروڑوں روپے کے مالک بن چکے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ’کپل شرما شو‘ کا کون سا مشہور فنکار کتنی دولت کا مالک ہے؟کپل شرماکپل شرما کو انڈیا بھر میں مزاح سے بھرپور اور منفرد کامیڈی کے باعث بے حد پسند کیا جاتا ہے۔انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز صرف پانچ سو روپے سے کیا تھا۔ مسلسل محنت اور لگن کے بعد آج وہ سب سے کامیاب ٹی وی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔ان کی مجموعی دولت تقریباً 300 کروڑ انڈین روپے بتائی جاتی ہے۔بھارتی سنگھبھارتی سنگھ نے اپنی حاضر جوابی اور مزاحیہ انداز سے ناظرین کے دل جیتے ہیں۔’کامیڈی سرکس‘ اور ’کپل شرما شو‘ میں شاندار پرفارمنس کے بعد وہ بلا تفریق مرد و خواتین میں پسند کی جاتی ہیں۔رواں برس تک بھارتی سنگھ کی کل دولت کا تخمینہ 25 سے 30 کروڑ انڈین روپے لگایا گیا ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by Bharti Siingh (@bharti.laughterqueen)سنیل گروورسنیل گروور کو گتھی، ڈاکٹر مشہور گلاٹی اور رنکو بھابھی جیسے کرداروں نے شہرت دلائی۔ بعدازاں انہوں نے فلموں میں بھی کام کیا۔سات سال بعد اب وہ دوبارہ کپل شرما کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا حصہ ہیں۔ ان کی کل دولت تقریباً 21 کروڑ انڈین روپے بتائی جاتی ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by The Great Indian Kapil Show Only On Netflix (@thegreatindiankapilshow)کرشنا ابھیشیککرشنا ابھیشیک اپنی مزاحیہ اداکاری اور جاندار شخصیت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔وہ کئی فلموں میں بھی نظر آ چکے ہیں جن میں ’بول بچن‘ اور ’انٹرٹینمنٹ‘ شامل ہیں۔ کرشنا کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 40 کروڑ روپے ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by Krushna Abhishek (@krushna30)کیکو شرداکیکو شردا کپل شرما شو کے مقبول چہروں میں شامل ہیں۔ ان کا جملہ ’بات کرو میرے ہاتھ سے‘ بے حد مشہور ہوا۔انہوں نے فلموں اور دیگر پروگراموں میں بھی کام کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کی دولت 33 سے 40 کروڑ انڈین روپے کے درمیان ہے۔    View this post on Instagram           A post shared by Kiku Sharda (@kikusharda)ہرش لمباچیاہرش لمباچیا کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر، پروڈیوسر اور میزبان بھی ہیں۔انہوں نے ’کپل شرما شو‘ کے لیے سکرپٹ لکھے اور ’خطرہ خطرہ خطرہ‘ جیسے پروگرام بھی تخلیق کیے۔    View this post on Instagram           A post shared by Laksh Singh Limbachiya (Golla) (@laksh_singhlimbachiya)ان کی دولت 15 سے 20 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔راجیو ٹھاکرراجیو ٹھاکر بھی کپل شرما شو اور دیگر کامیڈی پروگراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔ وہ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کا بھی حصہ ہیں۔    View this post on Instagram           A post shared by Rajiv Thakur (@rajivthakur007)ان کی کل دولت کا اندازہ 10 سے 12 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

اس نے خود بتایا کہ بیوی طعنہ دیتی ہے کہ۔۔ خود دوسری شادی کرنے والی حبا علی ہر شادی شدہ عورت کو کیا بھاشن دینے لگیں؟

مشال خان نے اداکاری کیوں چھوڑی اور اب کیا کر رہی ہیں؟ مداحوں کو تفصیل سے بتا دیا

کیا آپ تصویر میں موجود اس خوبصورت سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ 98 فیصد لوگ پہچاننے میں ناکام ہوجاتے ہیں

بھارتی اداکارہ نے اسلام بھی قبول کر لیا تھا۔۔ شدید محبت کے باوجود ببرک شاہ نے شیبا سے شادی کیوں نہیں کی؟

رجب بٹ کی ماں اور ایمان کا بھائی ۔۔ ڈاکٹر عفان قیصر نے پرائی شادی بچانے کے لئے کیا مفت مشورہ دے ڈالا؟

یہ وہ جاہل لوگ ہیں جو۔۔ ڈکی بھائی ہر جوئے کو فروغ دینے کا الزام ! مشی خان نے ویڈیو میں بخیے ادھیڑ کے رکھ دیے

ستارے گردش میں۔۔ پراپرٹی ڈیلر نے ڈکی بھائی کے 10 کروڑ کے گھر کا پول کھول دیا ! ویڈیو

مشہور زمانہ فلم 3 ایڈیٹس کے اداکار چل بسے

اڈیالہ جیل میں پھانسی کی موت سے کیسے بچے؟ سید جبران نے چونکا دینے والا واقعہ سنا دیا

اتنی گرمی میں کوٹ اور عجیب سی انگریزی۔۔ سائرہ یوسف کی نئی ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو دانیہ شاہ کیوں یاد آنے لگیں؟ دیکھیں

ہیرو تو کیا آدمی ہی نہیں لگتا۔۔ حسد یا خوداعتمادی؟ ببرک شاہ کے مشہور اداکاروں کے خلاف نازیبا جملوں نے نئی بحث چھیڑ دی

آریان خان کی ’دی بیڈز آف بالی وڈ‘ تمام ریکارڈز توڑ دے گی: کرن جوہر

’میری موسیقی جغرافیائی سیاست سے آزاد ہے‘: گلوکار بادشاہ پر پاکستانی سپانسرڈ شو میں پرفارم کرنے کا الزام

اتنی اوور کیوں ہیں، آپ کو زیب نہیں دیتا کہ۔۔ روبی انعم اچانک بشریٰ انصاری پر کیوں پھٹ پڑیں؟ بڑھاپے کا طعنہ بھی دے دیا

’کپل شرما شو‘ میں کام کرنے والے فنکار کتنی دولت کے مالک ہیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی