
"شوہر اور بیوی کو اپنے مسائل ہمیشہ خود حل کرنے چاہئیں۔ ایک لمبی ڈرائیو پر جائیں، ڈیٹ پر نکلیں یا کمرے میں بیٹھ کر کھل کر بات کریں۔ یہ سب صرف دونوں کے درمیان ہونا چاہیے، نہ کہ خاندان کے افراد کے ذریعے۔ ایمان کا بھائی اس کے معاملات میں نہ بولے اور رجب بٹ کی والدہ بھی فیصلے نہ کریں، کیونکہ جب گھر والے بیچ میں آتے ہیں تو رشتے مزید بگڑ جاتے ہیں۔"
گزشتہ سال کی شاندار شادی سے سرخیوں میں آنے والے رجب بٹ اور ایمان رجب آج کل اپنے ازدواجی مسائل کی وجہ سے مسلسل خبروں میں ہیں۔ ان کی جوڑی ابتدا میں خوشگوار دکھائی دی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ولاگز میں تلخی جھلکنے لگی۔ رجب بٹ اس وقت پاکستان سے باہر قانونی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ ایمان، جو ماں بننے والی ہیں، ملک میں موجود ہیں۔
ایسے میں ڈاکٹر عفان قیصر نے اس مشہور جوڑے کو خاص نصیحت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازدواجی تعلقات کی دراڑیں صرف میاں بیوی کی بات چیت سے ہی بھر سکتی ہیں، مگر اگر خاندان بیچ میں آ گیا تو یہ دراڑیں مزید گہری ہو جاتی ہیں۔ ان کے مطابق، گھر والوں کی مداخلت ہمیشہ شادی شدہ زندگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عفان کی اس رائے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی بحث چھڑ گئی ہے اور عوام کی بڑی تعداد ان کے مشورے سے اتفاق کر رہی ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ رجب اور ایمان اپنی زندگی کے فیصلے خود کریں۔