’ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچز کیوں رکھے؟‘ شیوسینا رہنما کی انڈین کرکٹ بورڈ پر تنقید


شیوسینا (یو بی ٹی) کے لیڈر ادتیہ ٹھاکرے نے ایشیا کپ میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچز پر بی سی سی آئی کو تنقید نشانہ بنایا اور کہا کہ وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کے پیچھے اسلام آباد ہے، لیکن ’کرکٹنگ باڈی کے پیسے کا لالچ مسلح افواج کی قربانیوں سے بالاتر ہے۔‘این ڈی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ واقعی شرم کی بات ہو گی اگر بی سی سی آئی (بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا) کو لگتا ہے کہ یہ اس سے بڑھ کر ہے جو وزیراعظم نریندر مودی نے اُس دن پاکستان کے حوالے سے لال قلعے میں کہا تھا۔ادتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ’یونین حکومت کے دنیا کو یہ بتانے کی کوششوں کے بعد کہ پہلگام حملے کے پیچھے پاکستان ہے، بی سی سی آئی کا پیسے کا لالچ اس سے آگے ہے۔ یہاں تک کہ وزیراعظم یہ کہہ رہے ہیں کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) میں بی سی سی آئی کی تمام صلاحیتوں کے باوجود یہ کہنا ایک مذاق ہے کہ ہم ایشیا کپ کے قوانین کے پابند ہیں۔‘واضح رہے کہ 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کے دوران انڈیا اور پاکستان کے میچز دبئی میں ہوں گے۔انڈیا اور پاکستان 14 ستمبر کو اور پھر ممکنہ طور پر 21 ستمبر کو دبئی میں مقابلہ کریں گے۔ایونٹ کا فائنل 29 ستمبر کو دبئی میں منعقد ہوگا۔ اگلے سال کے شروع میں انڈیا اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر کینیڈا کا عملہ ہڑتال پر: سینکڑوں پروازیں منسوخ، ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر

وہ آن لائن گیم جس میں ہزاروں خواتین کا ’شکار‘ کیا گیا اور ان کی خفیہ ویڈیوز بنائی گئیں

یوکرین معاہدے میں ’پیشرفت‘ کے بعد پیر کو ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات متوقع

صدر پوتن کی ملاقات ’انتہائی نتیجہ خیز‘ لیکن کوئی ڈیل نہیں ہوسکی: ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین کے معاملے پر معاہدہ نہیں ہوا لیکن ’پیش رفت‘ ضرور ہوئی: ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ ، پیوٹن ملاقات: جنگ بندی پر کوئی باضابطہ اعلان نہ ہوسکا

اے لیول میں ریکارڈ 24 اے گریڈز حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ: ’اب لگتا ہے کہ اپنے خواب پورے کرنے کا وقت آگیا ہے‘

امریکی فوج کے جہاز سے لپکنے والے افغان نوجوان جن کی آنکھوں میں کئی خواب تھے: ’میں امریکہ پہنچ گیا تو آپ کو مزدوری نہیں کرنے دوں گا‘

’ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچز کیوں رکھے؟‘ شیوسینا رہنما کی انڈین کرکٹ بورڈ پر تنقید

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچز کیوں رکھے؟ شیوسینا رہنما کی انڈین کرکٹ بورڈ پر تنقید

انڈیا کا پاکستان کے ساتھ جنگ کے بعد نیا فضائی دفاعی نظام لانچ کرنے کا اعلان

انڈیا پاکستان کی نیوکلیئر بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا: نریندر مودی

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 200 سے زیادہ ہلاکتیں، وزیر اعظم کی امدادی سامان فوری بھیجنے کی ہدایت

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا امریکی منصوبہ جس پر لبنان میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں بادل پھٹنے سے 56 افراد ہلاک، 200 سے زائد لاپتہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی