ٹرمپ ، پیوٹن ملاقات: جنگ بندی پر کوئی باضابطہ اعلان نہ ہوسکا


امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں شخصیات نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ الاسکا کے فوجی اڈے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی تقریباً چار گھنٹے طویل ملاقات میں یوکرین جنگ بندی پر کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہ آسکا۔ امریکا اور روس کے صدور نے ملاقات کو انتہائی تعمیری قرار دیا تاہم سیز فائر کے اعلان کو آئندہ نشست تک مؤخر کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد یوکرینی صدر زیلنسکی اور نیٹو رہنماؤں سے مشاورت کریں گے جبکہ روسی صدر نے یوکرین کو بھائیوں کی طرح قرار دیتے ہوئے دیرپا امن کیلئے جنگ کی بنیادی وجوہات ختم کرنے پر زور دیا۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں صدر پیوٹن نے ٹرمپ کو ماسکو میں دوسری ملاقات کی دعوت دی جسے امریکی صدر نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر جلد ہوسکتی ہے۔ صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اگر 2022 میں ٹرمپ صدر ہوتے تو یوکرین جنگ شروع ہی نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ روس یوکرین کے تنازع کے حل میں سنجیدہ ہے اور یورپی ممالک کو پیش رفت میں رکاوٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی۔ صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ بعض نکات پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم انہوں نے عندیہ دیا کہ روس کے ساتھ سمجھوتہ ممکن ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلقات میں بہتری اور امن کی کوششیں جاری رہیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

آسٹریلیا: ایک کروڑ ڈالر کی چوری میں ملوث انڈین شہریوں کا گینگ گرفتار، خاتون بھی شامل

’یوکرین کو ڈیل کرنا ہوگی‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات پیر کو ہو گی

ایئر کینیڈا کا عملہ ہڑتال پر: سینکڑوں پروازیں منسوخ، ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر

اے لیولز میں 24 اے گریڈز لانے والی ماہ نور چیمہ جنھیں آکسفرڈ یونیورسٹی میں داخلے کا ’ایک ہزار فیصد یقین تھا‘

وہ آن لائن گیم جس میں ہزاروں خواتین کا ’شکار‘ کیا گیا اور ان کی خفیہ ویڈیوز بنائی گئیں

یوکرین معاہدے میں ’پیشرفت‘ کے بعد پیر کو ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات متوقع

صدر پوتن کی ملاقات ’انتہائی نتیجہ خیز‘ لیکن کوئی ڈیل نہیں ہوسکی: ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین کے معاملے پر معاہدہ نہیں ہوا لیکن ’پیش رفت‘ ضرور ہوئی: ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ ، پیوٹن ملاقات: جنگ بندی پر کوئی باضابطہ اعلان نہ ہوسکا

اے لیول میں ریکارڈ 24 اے گریڈز حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ: ’اب لگتا ہے کہ اپنے خواب پورے کرنے کا وقت آگیا ہے‘

امریکی فوج کے جہاز سے لپکنے والے افغان نوجوان جن کی آنکھوں میں کئی خواب تھے: ’میں امریکہ پہنچ گیا تو آپ کو مزدوری نہیں کرنے دوں گا‘

’ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچز کیوں رکھے؟‘ شیوسینا رہنما کی انڈین کرکٹ بورڈ پر تنقید

ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچز کیوں رکھے؟ شیوسینا رہنما کی انڈین کرکٹ بورڈ پر تنقید

انڈیا کا پاکستان کے ساتھ جنگ کے بعد نیا فضائی دفاعی نظام لانچ کرنے کا اعلان

انڈیا پاکستان کی نیوکلیئر بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا: نریندر مودی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی