آسٹریلیا: ایک کروڑ ڈالر کی چوری میں ملوث انڈین شہریوں کا گینگ گرفتار، خاتون بھی شامل


آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریہ کی پولیس نے میلبرن شہر سے چوروں کے گینگ سے منسلک 19 افراد کو گرفتار کیا ہے۔نیوز ویب سائٹ ’آسٹریلیا ٹوڈے‘ کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے گذشتہ پانچ ماہ کے دوران مختلف دکانوں اور سٹورز سے تقریباً ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کا سامان چُرایا ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد میں بڑی تعداد انڈین شہریوں کی بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق یہ گینگ نہایت منظم انداز میں کام کر رہا تھا اور بڑے پیمانے پر بچوں کا دودھ، ادویات، وٹامنز، سکن کیئر مصنوعات، برقی ٹوتھ برش، کاسمیٹکس اور دیگر قیمتی اشیا چُرا کر انہیں غیرقانونی طور پر فروخت کرنے والے افراد تک پہنچاتا تھا۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ’گینگ کا طریقۂ واردات یہ تھا کہ مختلف علاقوں میں موجود ارکان ایک ہی وقت میں کارروائیاں کرتے اور بعد ازاں چُرایا گیا سامان ایک نیٹ ورک کے ذریعے مخصوص خریداروں تک پہنچایا جاتا۔‘مقدمے کی تحقیقات کرنے والے پولیس اہلکار نے بتایا کہ ’یہ کارروائی پولیس کے لیے بڑی کامیابی ہے، یہ حالیہ دنوں میں کی جانے والی سب سے اہم کارروائیوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد چوری کی منظم وارداتوں میں ملوث گروہوں کو نشانہ بنانا تھا۔‘پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں چھ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں جن کی عمریں 21 سے 54 سال کے درمیان ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ وہ مختلف واقعات میں ملوث رہے جن میں چوری کی گئی اشیا کی مالیت کم سے کم 25 ہزار ڈالر سے ایک لاکھ 36 ہزار ڈالر تھی۔Breaking News: Massive Indian Retail Theft Ring Busted in Melbourne::19 Indian students are allegedly behind a brazen, multi-million-dollar shoplifting spree across metropolitan Melbourne, shamelessly plundering over $10 million in goods in just five months. These audacious… pic.twitter.com/oTuc5fvIEW— (@Snyderboxer) August 16, 2025حکام نے بتایا کہ اس کارروائی کے لیے پولیس نے بڑے ریٹیلرز اور آسٹریلوی بارڈر فورس کی معاونت بھی حاصل کی تھی۔ اس تعاون کی بدولت ملزمان کی نشان دہی تیزی سے ممکن ہوئی اور معلومات اکٹھی کرنے کے بعد صحیح وقت پر چھاپے مار کر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات اب بھی جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کسی کو منظم چوری یا چوری شدہ سامان کی غیرقانونی فروخت سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔اعدادوشمار کے مطابق وکٹوریہ میں دکانوں سے چوری تیزی سے بڑھنے والا جُرم بن چکا ہے۔صرف گذشتہ ایک سال کے دوران اس نوعیت کے 41 ہزار 270 واقعات رپورٹ ہوئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری آپریشن ’سپرنووا‘ اسی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کے لیے شروع کیا گیا ہے اور یہ کارروائی اسی مہم کا حصہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا چین سرحدی تنازع، مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ پیر کو انڈیا کا دورہ کریں گے

انڈیا چین سرحدی تنازع، مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ پیر کو انڈیا جائیں گے

آسٹریلیا: ایک کروڑ ڈالر کی چوری میں ملوث انڈین شہریوں کا گینگ گرفتار، خاتون بھی شامل

’یوکرین کو ڈیل کرنا ہوگی‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات پیر کو ہو گی

ایئر کینیڈا کا عملہ ہڑتال پر: سینکڑوں پروازیں منسوخ، ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر

الاسکا میں ٹرمپ کی پوتن سے ملاقات کے بعد انڈیا روسی تیل خرید پائے گا؟

پنجاب میں 17 اگست سے شدید بارشوں سے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور طغیانی کا انتباہ

اے لیولز میں 24 اے گریڈز لانے والی ماہ نور چیمہ جنھیں آکسفرڈ یونیورسٹی میں داخلے کا ’ایک ہزار فیصد یقین تھا‘

وہ آن لائن گیم جس میں ہزاروں خواتین کا ’شکار‘ کیا گیا اور ان کی خفیہ ویڈیوز بنائی گئیں

یوکرین معاہدے میں ’پیشرفت‘ کے بعد پیر کو ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات متوقع

صدر پوتن کی ملاقات ’انتہائی نتیجہ خیز‘ لیکن کوئی ڈیل نہیں ہوسکی: ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین کے معاملے پر معاہدہ نہیں ہوا لیکن ’پیش رفت‘ ضرور ہوئی: ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ ، پیوٹن ملاقات: جنگ بندی پر کوئی باضابطہ اعلان نہ ہوسکا

اے لیول میں ریکارڈ 24 اے گریڈز حاصل کرنے والی ماہ نور چیمہ: ’اب لگتا ہے کہ اپنے خواب پورے کرنے کا وقت آگیا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی