انڈیا چین سرحدی تنازع، مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ پیر کو انڈیا جائیں گے


چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے اعلیٰ سفارت کار سرحدی معاملات پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے انڈیا کا دورہ کریں گے، کیونکہ دونوں ممالک پانچ سال کے تعطل کے بعد سرحدی تجارت کو دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔فرانسیسی میوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ وانگ یی پیر سے بدھ تک دہلی کی دعوت پر ’چین انڈیا سرحدی معاملے پر 24ویں خصوصی نمائندوں کی میٹنگ‘ کے لیے انڈیا کا دورہ کریں گے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت سرحد پر 2020 میں ہونے والی ہلاکت خیز جھڑپ کے بعد رک گئی تھی۔بھارتی میڈیا نے اس ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ وانگ پیر کو نئی دہلی میں بات چیت کے لیے متوقع تھے۔نئی دہلی کی وزارت خارجہ نے سنیچر کو ایک بیان میں اس کی تصدیق کی وہ انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے ملاقات کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ اپنے انڈین ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے بھی بات چیت کریں گے، جنہوں نے جولائی میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا۔دو بڑی اقتصادی طاقتیں طویل عرصے سے جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک اثر و رسوخ کے لیے مقابلہ کرتی رہی ہیں۔تاہم وہ عالمی تجارت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کی وجہ سے پیدا ہونے والی جغرافیائی سیاسی انتشار کے بعد تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔چینی اور انڈین حکام نے حالیہ ہفتوں میں کہا ہے کہ دونوں ممالک سرحدی تجارت کی بحالی پر بات چیت کر رہے ہیں۔براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے اور سیاحتی ویزے جاری کرنے کے معاہدوں کو بھی اپنے تعلقات کی تعمیر نو کی کوشش کے ایک حصے کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکہ: بچے کے ساتھ ’جنسی ہراسیت‘ کا الزام، خفیہ آپریشن میں اسرائیلی اہلکار گرفتار

غزہ کے معاملے میں منقسم اسرائیل: ’جنگ مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے جو نتن یاہو کی بقا کے سوا کچھ نہیں‘

انڈیا چین سرحدی تنازع، مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ پیر کو انڈیا کا دورہ کریں گے

انڈیا چین سرحدی تنازع، مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ پیر کو انڈیا جائیں گے

آسٹریلیا: ایک کروڑ ڈالر کی چوری میں ملوث انڈین شہریوں کا گینگ گرفتار، خاتون بھی شامل

’یوکرین کو ڈیل کرنا ہوگی‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات پیر کو ہو گی

ایئر کینیڈا کا عملہ ہڑتال پر: سینکڑوں پروازیں منسوخ، ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر

الاسکا میں ٹرمپ کی پوتن سے ملاقات کے بعد انڈیا روسی تیل خرید پائے گا؟

پنجاب میں 17 اگست سے شدید بارشوں سے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور طغیانی کا انتباہ

اے لیولز میں 24 اے گریڈز لانے والی ماہ نور چیمہ جنھیں آکسفرڈ یونیورسٹی میں داخلے کا ’ایک ہزار فیصد یقین تھا‘

وہ آن لائن گیم جس میں ہزاروں خواتین کا ’شکار‘ کیا گیا اور ان کی خفیہ ویڈیوز بنائی گئیں

یوکرین معاہدے میں ’پیشرفت‘ کے بعد پیر کو ٹرمپ کی زیلنسکی سے ملاقات متوقع

صدر پوتن کی ملاقات ’انتہائی نتیجہ خیز‘ لیکن کوئی ڈیل نہیں ہوسکی: ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرین کے معاملے پر معاہدہ نہیں ہوا لیکن ’پیش رفت‘ ضرور ہوئی: ڈونلڈ ٹرمپ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی