امریکہ: بچے کے ساتھ ’جنسی ہراسیت‘ کا الزام، خفیہ آپریشن میں اسرائیلی اہلکار گرفتار


لاس ویگاس پولیس اور امریکی ریاست نیواڈا کے دیگر حکام نے حال ہی میں اسرائیل کے ایک سرکاری سائبر سکیورٹی افسر کو گرفتار کیا ہے، جو مبینہ طور پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرنے والے افراد کے خلاف ایک خفیہ آپریشن کے دوران پکڑا گیا۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جمعے کو جاری کردہ بیان کے مطابق 38 سالہ ٹوم آرتیوم الیگزانڈرووچ پر ’کمپیوٹر کے ذریعے بچے کو جنسی عمل کے لیے ورغلانے‘ جیسے سنگین جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ایک دو ہفتوں پر محیط خفیہ کارروائی کے دوران ہوئی، جس میں دیگر کئی مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔لیکن الیگزانڈرووچ کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا اور وہ واپس اسرائیل چلے گئے۔نیوز ویب سائٹ میڈیائٹ کے مطابق لنکڈ اِن پر موجود الیگزانڈرووچ کے پروفائل کے ایک سکرین شاٹ میں انہیں ’اسرائیل سائبر ڈائریکٹوریٹ‘ کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر بتایا گیا تھا۔ یہ ادارہ براہ راست اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کے ماتحت کام کرتا ہے۔لنکڈ اِن پر ہی ایک پوسٹ میں انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ رواں ماہ کے آغاز میں بلیک ہیٹ بریفنگز 2025 نامی سالانہ سائبر سکیورٹی کانفرنس کے لیے لاس ویگاس میں موجود تھے۔تاہم اب یہ لنکڈ اِن پروفائل حذف کر دیا گیا ہے۔اسرائیلی خبر رساں ادارے وائی نیٹ کے مطابق امریکی حکام نے ایک ’اسرائیلی نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ کے ملازم‘ کو کانفرنس کے دوران پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تھا، جو بعد ازاں اپنے ہوٹل واپس گیا اور دو دن بعد اسرائیل روانہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق ’اسرائیلی حکام نے واقعے کو معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے کوئی سیاسی مضمرات نہیں اور معاملہ جلد حل ہو گیا۔‘وائی نیٹ نے نہ تو الیگزانڈرووچ کا نام لیا اور نہ ہی ان کی گرفتاری یا فوجداری الزامات کا ذکر کیا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے الزامات کو مسترد کیا۔’اسرائیل سائبر ڈائریکٹوریٹ‘  براہ راست اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کے ماتحت کام کرتا ہے۔ (فائل فوٹو: سی این این)بیان میں کہا گیا کہ ’ایک سرکاری ملازم جو پیشہ ورانہ امور کے لیے امریکہ گیا تھا، اس سے دوران قیام امریکی حکام نے سوالات کیے۔ اس ملازم کو گرفتار نہیں کیا گیا اور وہ مقررہ وقت پر اسرائیل واپس آ گیا۔‘نیواڈا کے انٹرنیٹ کرائم اگینسٹ چلڈرن ٹاسک فورس کی سربراہی میں ہونے والے اس آپریشن میں الیگزانڈرووچ سمیت آٹھ مشتبہ افراد کو ہینڈرسن (لاس ویگاس کے قریب واقع ایک شہر) سے گرفتار کیا گیا۔پولیس بیان کے مطابق تمام گرفتار افراد کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔نیواڈا کے قانون کے تحت ’کمپیوٹر کے ذریعے بچے کو جنسی عمل کے لیے راغب کرنا‘ ایک سنگین جرم ہے، جس کی سزا ایک سے 10 سال قید تک ہو سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پوتن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ جنگ بندی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے

بونیر میں سیلاب سے 200 سے زیادہ ہلاکتیں: ’متاثرین کو نئے گھر تعمیر کر کے دیں گے‘، علی امین گنڈاپور

بس کنڈکٹر سے سپر سٹار بننے والے رجنی کانت جو 50 سال سے انڈیا میں ’مزدور طبقے کے ہیرو‘ ہیں

امریکہ: بچے کے ساتھ ’جنسی ہراسیت‘ کا الزام، خفیہ آپریشن میں اسرائیلی اہلکار گرفتار

غزہ کے معاملے میں منقسم اسرائیل: ’جنگ مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے جو نتن یاہو کی بقا کے سوا کچھ نہیں‘

سعودی عرب میں کریک ڈاؤن.. مزید 22 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

انڈیا چین سرحدی تنازع، مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ پیر کو انڈیا کا دورہ کریں گے

انڈیا چین سرحدی تنازع، مذاکرات کے لیے چینی وزیر خارجہ پیر کو انڈیا جائیں گے

آسٹریلیا: ایک کروڑ ڈالر کی چوری میں ملوث انڈین شہریوں کا گینگ گرفتار، خاتون بھی شامل

’یوکرین کو ڈیل کرنا ہوگی‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات پیر کو ہو گی

ایئر کینیڈا کا عملہ ہڑتال پر: سینکڑوں پروازیں منسوخ، ایک لاکھ سے زائد مسافر متاثر

الاسکا میں ٹرمپ کی پوتن سے ملاقات کے بعد انڈیا روسی تیل خرید پائے گا؟

پنجاب میں 17 اگست سے شدید بارشوں سے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

پنجاب میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ اور طغیانی کا انتباہ

اے لیولز میں 24 اے گریڈز لانے والی ماہ نور چیمہ جنھیں آکسفرڈ یونیورسٹی میں داخلے کا ’ایک ہزار فیصد یقین تھا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی