آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں، مودی ان کی تعریف کر رہے ہیں: کانگریس رہنما


کانگریس کے سینیئر لیڈر بی کے ہری پرساد نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ’انڈین طالبان‘ ہیں جو ملک کا امن تباہ کر رہے ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بی جے پی نے کہا ہے کہ کانگریس ہر قوم پرست تنظیم کو گالی دیتی ہے اور پی ایف آئی اور سمی جیسی بنیاد پرست تنظیموں سے محبت کرتی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن ہری پرساد نے یوم آزادی کے خطاب میں آر ایس ایس کی تعریف کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ ’وہ (آر ایس ایس) ملک میں امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں صرف آر ایس ایس کو طالبان سے تشبیہ دوں گا، وہ انڈین طالبان ہیں اور وزیراعظم لال قلعہ سے ان کی تعریف کر رہے ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’کیا کسی ’سنگھی‘ نے آزادی کی جدوجہد میں حصہ لیا؟ یہ شرم کی بات ہے کہ آر ایس ایس ایک رجسٹرڈ تنظیم نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ انہیں فنڈز کہاں سے ملتے ہیں۔ کوئی بھی این جی او جو ملک میں کام کرنا چاہتی ہے، اسے آئین کے مطابق رجسٹر کرنا چاہیے۔‘ہری پرساد نے کہا کہ ’بی جے پی اور آر ایس ایس تاریخ کو موڑنے کے ماہر ہیں، اور وہ تاریخ کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ اے کے فضل الحق (آزادی سے قبل بنگال کے وزیر اعظم) اور (سنگھ کے نظریاتی) شیاما پرساد مکھرجی تھے جنہوں نے تقسیم کے لیے بنگال میں پہلی قرارداد پیش کی تھی۔ وہ اس کے لیے کانگریس کو مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جمعے کو آر ایس ایس کو 100 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔مودی نے کہا کہ ’آج میں فخر سے بتانا چاہوں گا کہ 100 سال پہلے، ایک تنظیم نے جنم لیا تھا۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی طرف سے قوم کی سو سال کی خدمت ایک قابل فخر اور سنہرا باب ہے۔‘بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے ہری پرساد کے ریمارکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’کانگریس انڈین افواج میں غنڈے دیکھتی ہے، آپریشن سندور میں ہتھیار ڈالتے دیکھتی ہے، طالبان آر ایس ایس میں دیکھتی ہے اور پاکستان کو اپنا سمجھتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’فورسز، آئینی اداروں، سماجی تنظیموں اور سناتن کی توہین کانگریس کی پہچان بن گئی ہے۔ قوم پرست تنظیموں کو نشانہ بنانے کی وجہ سے عدالتوں نے انہیں کئی بار پکڑا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ کا یوکرین پر معاہدے کے لیے دباؤ، یورپی یونین کا زیلنسکی کا ساتھ دینے کا اعلان

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے، ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں: مارکو روبیو

’فلسطین ایکشن‘ کی حمایتی ہوں، برطانوی حکومت دہشتگردی سمجھتی ہے تو سمجھے: آئرش ناول نگار

آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں، مودی ان کی تعریف کر رہے ہیں: کانگریس رہنما

یورپ میں غیرقانونی داخلہ روکنے کے لیے سخت اقدامات، ’لوگ مزید خطرات مول لیں گے‘

پوتن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ جنگ بندی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئے

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 323 ہو گئی، بونیر میں 217 ہلاکتیں

بونیر میں سیلاب سے 209 ہلاکتیں اور پانچ ہزار سے زیادہ گھر تباہ، 134 لاپتہ افراد کی تلاش جاری: حکام

بونیر میں سیلاب کے بعد 200 سے زیادہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری، وزیر اعلیٰ کا ڈیڑھ ارب روپے امداد کا اعلان

بونیر میں سیلاب کے بعد 200 سے زیادہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری: ’متاثرین کے نقصان کا ازالہ کریں گے‘، علی امین گنڈاپور

بونیر میں سیلاب سے 200 سے زیادہ ہلاکتیں: ’متاثرین کو نئے گھر تعمیر کر کے دیں گے‘، علی امین گنڈاپور

بس کنڈکٹر سے سپر سٹار بننے والے رجنی کانت جو 50 سال سے انڈیا میں ’مزدور طبقے کے ہیرو‘ ہیں

امریکہ: بچے کے ساتھ ’جنسی ہراسیت‘ کا الزام، خفیہ آپریشن میں اسرائیلی اہلکار گرفتار

غزہ کے معاملے میں منقسم اسرائیل: ’جنگ مکمل طور پر سیاسی ہو چکی ہے جو نتن یاہو کی بقا کے سوا کچھ نہیں‘

سعودی عرب میں کریک ڈاؤن.. مزید 22 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی