پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے، ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں: مارکو روبیو


امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ’ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے کیونکہ جنگ بندی بہت جلد ختم ہو سکتی ہے۔‘این بی سی کے ٹاک شو ’میٹ دی پریس‘ میں روس یوکرین جنگ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی پر بھی بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ ’جنگ بندی کا واحد طریقہ یہ ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے پر فائرنگ بند کرنے پر راضی ہوجائیں۔ اور روسی ابھی اس پر راضی نہیں ہوئے ہیں۔ اس سے آگے میں یہ کہوں گا کہ جنگ بندی کی پیچیدگیوں میں سے ایک اسے برقرار رکھنا ہے، جو کہ بہت مشکل ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ہم روزانہ اس بات پر نظر رکھتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا ہو رہا ہے۔‘وزیر خارجہ نے کہا کہ ’جنگ بندی بہت تیزی سے ٹوٹ سکتی ہے، خاص طور پر ساڑھے تین سال کی جنگ کے بعد (یوکرین میں) جیسا کہ ہم اس وقت سامنا کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد مستقل جنگ بندی نہیں ہے بلکہ مستقل امن معاہدہ ہے تاکہ مستقبل میں بھی جنگ نہ ہو۔‘فاکس بزنس کے ساتھ ایک الگ انٹرویو میں روبیو نے ایک بار پھر انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ تنازع کا ذکر کیا جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں اور ہمیں ایک ایسے صدر کا شکر گزار ہونا چاہیے جس نے امن کے حصول کو اپنی انتظامیہ کی ترجیح بنایا ہے۔ ہم نے اسے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ میں دیکھا ہے، ہم نے اسے انڈیا اور پاکستان میں دیکھا ہے۔ ہم نے اسے روانڈا اور ڈی آر سی میں دیکھا ہے۔ اور ہم دنیا میں امن لانے کے لیے کسی بھی موقعے کی تلاش جاری رکھیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یوکرین جنگ کا خاتمہ، ٹرمپ اور زیلنسکی کو پوتن کیساتھ سہ فریقی مذاکرات کی امید

فطرت، یخ بستہ پانی میں غسل اور مشکلات سہنے کا فن: ’دنیا کی سب سے زیادہ خوش قوم‘ کی زندگی کا راز

لارڈ ماؤنٹ بیٹن: جب انڈیا کے پہلے گورنر جنرل کو کشتی پر نصب بم کی مدد سے قتل کر دیا گیا

امریکہ-انڈیا تجارتی تنازع: چین کے وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر انڈیا پہنچ گئے

’سیلاب میں مر گئے ہوں گے‘، انڈیا میں تین نوجوانوں کی ’آخری رسومات‘ کے موقع پر گھر واپسی

’زندہ انسانوں کا قبرستان‘: ٹرمپ دور میں بے دخل کیے گئے افراد پر ایل سلواڈور کی بدنام زمانہ جیل میں کیا گزری؟

انڈیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنا ممکن ہے؟

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

ٹرمپ کا یوکرین پر معاہدے کے لیے دباؤ، یورپی یونین کا زیلنسکی کا ساتھ دینے کا اعلان

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے، ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں: مارکو روبیو

بریرہ کھجور میلہ: 100 ملین ریال کی ریکارڈ فروخت

پاکستان اور بھارت کی صورتحال روزانہ مانیٹر کر رہے ہیں ،امریکی وزیرِ خارجہ

’فلسطین ایکشن‘ کی حمایتی ہوں، برطانوی حکومت دہشتگردی سمجھتی ہے تو سمجھے: آئرش ناول نگار

آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں، مودی ان کی تعریف کر رہے ہیں: کانگریس رہنما

یورپ میں غیرقانونی داخلہ روکنے کے لیے سخت اقدامات، ’لوگ مزید خطرات مول لیں گے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی