انڈیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنا ممکن ہے؟


کلاؤڈ برسٹ انڈیا اور پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں تباہی مچا رہے ہیں، جہاں بہت ہی کم وقت میں ایک محدود علاقے پر بے پناہ بارش ہو رہی ہے۔ یہ شدید اور اچانک برسنے والی بارشیں دونوں ممالک میں جانی نقصان کا باعث بنی ہیں۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں ایک کلاؤڈ برسٹ کے بعد تقریباً 300 افراد ہلاک ہو گئے۔ بارش کی شدت نے اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کیچڑ کے تیز بہاؤ کو جنم دیا۔ پہاڑوں سے بڑے بڑے پتھر پانی کے ساتھ نیچے آئے جس کے نتیجے میں دیہات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں انڈیا کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں ایک کلاؤڈ برسٹ ہوا۔ مقامی ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ کس طرح سیلاب کا پانی پہاڑ سے نیچے آ کر ہمالیائی گاؤں دھرالی سے ٹکرا گیا۔ 2013 میں بھی ریاست میں اسی طرح کے ایک کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں چھ ہزار ہزار افراد ہلاک اور 4500 دیہات تباہ ہو گئے تھے۔کلاؤڈ برسٹ پیچیدہ اور شدت کا ہوتا ہےکلاؤڈ برسٹ اس وقت ہوتا ہے جب بہت بڑی مقدار میں بارش بہت کم وقت میں گرتی ہے۔ عموماً ایک گھنٹے میں 100 ملی میٹر یا تقریباً چار انچ سے زیادہ بارش ایک محدود علاقے یعنی تقریباً 30 مربع کلومیٹر یا 11 اعشاریہ چھ  مربع میل میں۔کلاؤڈ برسٹ اچانک اور تند و تیز ہوتا ہے جس کے نتائج تباہ کن اور بڑے پیمانے پر نقصان دہ ہوتے ہیں۔ بعض اوقات یہ کئی گھنٹوں یا اس سے زیادہ کی عام بارش کے برابر بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بادل کے پھٹنے اور اس کے تمام پانی کے ایک ساتھ زمین پر گرنے جیسا ہوتا ہے جیسے کہ بارش کا بم۔کلاؤڈ برسٹ کے پیچھے گرم اور مرطوب ہوا کا اوپر کی جانب اٹھنا، زیادہ نمی، کم دباؤ، کنویکٹیو کلاؤڈز وغیرہ جیسے عوامل ہوتے ہیں۔مرطوب ہوا جب کسی پہاڑ سے ٹکراتی ہے تو وہ اوپر اٹھتی ہے جہاں وہ ٹھنڈی ہو کر گاڑھی ہونے لگتی ہے۔ جس سے بڑے، گہرے اور موسلادھار بارش کرنے والے بادل بن جاتے ہیں۔ پہاڑ اکثر ان بادلوں کو روک لیتے ہیں جس سے بارش ہونے میں تاخیر ہوتی ہے۔ضلع بونیر میں ایک کلاؤڈ برسٹ کے بعد تقریباً 300 افراد ہلاک ہو گئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)لیکن جب بادل مزید نمی برداشت نہیں کر پاتے تو وہ پھٹ جاتے ہیں اور اپنی تمام نمی کو ایک ہی مرتبہ زمین پر گرا دیتے ہیں۔’کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے لیکن احتیاط ممکن ہے‘کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ محدود رقبے، کم دورانیے، اچانک ہونے اور پیچیدہ فضائی نظام کا نتیجہ ہوتے ہیں۔خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ اسفندیار خان خٹک کا کہنا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی کوئی پیش گوئی کا ایسا نظام موجود نہیں ہے جو کلاؤڈ برسٹ کے درست وقت اور مقام کی پیش گوئی کر سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یوکرین جنگ کا خاتمہ، ٹرمپ اور زیلنسکی کو پوتن کیساتھ سہ فریقی مذاکرات کی امید

90 ارب ڈالر کی ضمانت، بدلا ہوا لہجہ اور ٹرمپ کی تعریفیں: وائٹ ہاؤس میں امریکی اور یوکرین کے صدر کی ملاقات میں کیا ہوا

فطرت، یخ بستہ پانی میں غسل اور مشکلات سہنے کا فن: ’دنیا کی سب سے زیادہ خوش قوم‘ کی زندگی کا راز

لارڈ ماؤنٹ بیٹن: جب انڈیا کے پہلے گورنر جنرل کو کشتی پر نصب بم کی مدد سے قتل کر دیا گیا

امریکہ-انڈیا تجارتی تنازع: چین کے وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر انڈیا پہنچ گئے

’سیلاب میں مر گئے ہوں گے‘، انڈیا میں تین نوجوانوں کی ’آخری رسومات‘ کے موقع پر گھر واپسی

’زندہ انسانوں کا قبرستان‘: ٹرمپ دور میں بے دخل کیے گئے افراد پر ایل سلواڈور کی بدنام زمانہ جیل میں کیا گزری؟

انڈیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنا ممکن ہے؟

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

ٹرمپ کا یوکرین پر معاہدے کے لیے دباؤ، یورپی یونین کا زیلنسکی کا ساتھ دینے کا اعلان

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے، ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں: مارکو روبیو

بریرہ کھجور میلہ: 100 ملین ریال کی ریکارڈ فروخت

پاکستان اور بھارت کی صورتحال روزانہ مانیٹر کر رہے ہیں ،امریکی وزیرِ خارجہ

’فلسطین ایکشن‘ کی حمایتی ہوں، برطانوی حکومت دہشتگردی سمجھتی ہے تو سمجھے: آئرش ناول نگار

آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں، مودی ان کی تعریف کر رہے ہیں: کانگریس رہنما

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی