اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی


اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے تحت آئندہ دو ہفتوں میں بڑے فوجی آپریشن کے ذریعے فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کی کارروائی کی جائے گی جس کے بعد اسرائیلی فوج مرحلہ وار شہر میں داخل ہوکر مکمل قبضہ کر لے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ منصوبہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع سے بھی منظور کرایا جائے گا جبکہ اسے امریکی حکام کے سامنے پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی بمباری بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوجی سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ کے اگلے مرحلے میں فوجی کارروائیوں کی شدت مزید بڑھائی جائے گی تاکہ شہر پر دوبارہ قبضہ یقینی بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ مئی میں شروع ہونے والے آپریشن گڈیون چاریوٹس کے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں جس کا مقصد شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو بےدخل کرنا اور مقبوضہ علاقے مزید بڑھانا تھا۔ حماس نے اس منصوبے پر شدید مذمت کی ہے اور اسے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی ایک نئی لہر قرار دیا ہے۔ حماس کے مطابق یہ اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور ایک نیا جنگی جرم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جنوبی غزہ میں عارضی خیموں کا قیام محض ایک دھوکہ ہے جس کے پیچھے بڑے پیمانے پر بے دخلی اور قتلِ عام کا منصوبہ چھپا ہے۔ حماس نے مسلم ممالک اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کے ان عزائم کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یوکرین جنگ کا خاتمہ، ٹرمپ اور زیلنسکی کو پوتن کیساتھ سہ فریقی مذاکرات کی امید

90 ارب ڈالر کی ضمانت، بدلا ہوا لہجہ اور ٹرمپ کی تعریفیں: وائٹ ہاؤس میں امریکی اور یوکرین کے صدر کی ملاقات میں کیا ہوا

فطرت، یخ بستہ پانی میں غسل اور مشکلات سہنے کا فن: ’دنیا کی سب سے زیادہ خوش قوم‘ کی زندگی کا راز

لارڈ ماؤنٹ بیٹن: جب انڈیا کے پہلے گورنر جنرل کو کشتی پر نصب بم کی مدد سے قتل کر دیا گیا

امریکہ-انڈیا تجارتی تنازع: چین کے وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر انڈیا پہنچ گئے

’سیلاب میں مر گئے ہوں گے‘، انڈیا میں تین نوجوانوں کی ’آخری رسومات‘ کے موقع پر گھر واپسی

’زندہ انسانوں کا قبرستان‘: ٹرمپ دور میں بے دخل کیے گئے افراد پر ایل سلواڈور کی بدنام زمانہ جیل میں کیا گزری؟

انڈیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنا ممکن ہے؟

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

ٹرمپ کا یوکرین پر معاہدے کے لیے دباؤ، یورپی یونین کا زیلنسکی کا ساتھ دینے کا اعلان

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے، ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں: مارکو روبیو

بریرہ کھجور میلہ: 100 ملین ریال کی ریکارڈ فروخت

پاکستان اور بھارت کی صورتحال روزانہ مانیٹر کر رہے ہیں ،امریکی وزیرِ خارجہ

’فلسطین ایکشن‘ کی حمایتی ہوں، برطانوی حکومت دہشتگردی سمجھتی ہے تو سمجھے: آئرش ناول نگار

آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں، مودی ان کی تعریف کر رہے ہیں: کانگریس رہنما

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی