یوکرین جنگ کا خاتمہ، ٹرمپ اور زیلنسکی کو پوتن کیساتھ سہ فریقی مذاکرات کی امید


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ پیر کو وائٹ ہاوس میں یورپی رہنماوں سے ہونے والی ان کی اہم ملاقات روسی صدر ولادیمیر پوتن کےساتھ یوکرین جنگ کے خاتمے کےلیے سہ فریقی مذاکرات کا باعث بن سکتی ہے۔عرب نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ’وہ یوکرین کے لیے یورپی سلامتی کی ضمانتوں کی سپورٹ کریں گے۔‘امریکی صدر کا کہنا تھا’ امریکہ، یوکرین کو بہت اچھا تحفظ دے گا تاہم انہوں نے یہ عندیہ نہیں دیا کہ یہ ضمانت نیٹو دے گا یا امریکہ اس میں شریک ہو سکتا ہے۔‘انہوں نے  زیلنسکی اور دیگر یورپی رہنماوں سے ملاقات کے بعد صدر پوتن سے بات کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ اوول آفس میں ملاقات کے آغاز پر صدر زیلنسکی نے اپنی اہلیہ اولینا زیلنسکی کی جانب سے ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کےلیے ایک خط پہنچایا۔یاد رہے اس سے قبل امریکی صدر کی اہلیہ نے روسی صدر پوتن کو ایک خط بھیجا تھا جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے پر زور دیا گیا۔اس سے قبل برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یورپی یونین کے رہنماؤں نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ زیلنسکی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔اس وقت امریکی صدر کی جانب سے صدر زیلنسکی پر دباؤ ہے کہ وہ روس کے ساتھ جنگ روکنے کے معاہدے کو فوری طور پر قبول کریں۔ویانا میں روس کے نمائندے میخیل اولیانوف کا کہنا ہے کہ روس نے اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا ہے کہ کسی بھی امن معاہدے کے لیے کیئف کو سلامتی کی ضمانت دی جائے۔ان کے مطابق ’یورپی یونین کے متعدد رہنماؤں نے بھی اس پر زور دیا ہے کہ یوکرین کو معتبر ذرائع کی جانب سے سلامتی کی ضمانت مہیا کرنا ضروری ہے۔‘اولیانوف نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’روس اس کے لیے رضامند ہے تاہم یہی حق روس کو بھی ملنا چاہیے اور ماسکو بھی ضروری ضمانتیں لے گا۔‘خیال رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد یوکرین میں جنگ بندی کے معاملے کو ایک طرف کرتے ہوئے امن معاہدے کے لیے متحرک ہونے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے ملاقات کے بعد واشنگٹن واپسی پر یورپی رہنماؤں اور زیلنسکی سے بات کی اور اس کے بعد سوشل میڈیا ٹروتھ پر لکھا تھا کہ ’سب نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو ختم کرنے کا بہترین راستہ براہ راست امن معاہدے کی طرف جانا ہے اور اس سے فوری جنگ ختم ہو جائے گی۔‘ روس نے 24 فروری 2022 کو پڑوسی ملک یوکرین پر حملہ کیا تھا جس پر وہ اپنی ملکیت کا دعویٰ رکھتا ہے، اس جنگ میں یورپی یونین اور امریکہ یوکرین کا ساتھ دے رہے ہیں اور روس پر پابندیاں بھی لگائی گئی ہیں تاہم جنگ ابھی تک جاری ہے۔کچھ ماہ قبل مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا اور صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے روس پر دباؤ ڈالنا شروع کیا تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یوکرین جنگ کا خاتمہ، ٹرمپ اور زیلنسکی کو پوتن کیساتھ سہ فریقی مذاکرات کی امید

90 ارب ڈالر کی ضمانت، بدلا ہوا لہجہ اور ٹرمپ کی تعریفیں: وائٹ ہاؤس میں امریکی اور یوکرین کے صدر کی ملاقات میں کیا ہوا

فطرت، یخ بستہ پانی میں غسل اور مشکلات سہنے کا فن: ’دنیا کی سب سے زیادہ خوش قوم‘ کی زندگی کا راز

لارڈ ماؤنٹ بیٹن: جب انڈیا کے پہلے گورنر جنرل کو کشتی پر نصب بم کی مدد سے قتل کر دیا گیا

امریکہ-انڈیا تجارتی تنازع: چین کے وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر انڈیا پہنچ گئے

’سیلاب میں مر گئے ہوں گے‘، انڈیا میں تین نوجوانوں کی ’آخری رسومات‘ کے موقع پر گھر واپسی

’زندہ انسانوں کا قبرستان‘: ٹرمپ دور میں بے دخل کیے گئے افراد پر ایل سلواڈور کی بدنام زمانہ جیل میں کیا گزری؟

انڈیا اور پاکستان میں سیلاب سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ کی پیش گوئی کرنا ممکن ہے؟

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ سٹی پر قبضے کے منصوبے کی منظوری دے دی

ٹرمپ کا یوکرین پر معاہدے کے لیے دباؤ، یورپی یونین کا زیلنسکی کا ساتھ دینے کا اعلان

پاکستان اور انڈیا کے درمیان کیا چل رہا ہے، ہم ہر روز نظر رکھتے ہیں: مارکو روبیو

بریرہ کھجور میلہ: 100 ملین ریال کی ریکارڈ فروخت

پاکستان اور بھارت کی صورتحال روزانہ مانیٹر کر رہے ہیں ،امریکی وزیرِ خارجہ

’فلسطین ایکشن‘ کی حمایتی ہوں، برطانوی حکومت دہشتگردی سمجھتی ہے تو سمجھے: آئرش ناول نگار

آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں، مودی ان کی تعریف کر رہے ہیں: کانگریس رہنما

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی