ملک بھر میں مون سون کی شدت میں اضافہ، اربن فلڈنگ کا خطرہ


ملک کے مختلف حصوں میں آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں، اربن فلڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے خدشات سے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ کراچی کے علاقوں گرومندر، ایم اے جناح روڈ، گلشن معمار اور سرجانی ٹاؤن میں رات گئے بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ سجاول اور گردونواح میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔ پنجاب میں کلورکوٹ، ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں بارش کے بعد متعدد مقامات پر بجلی غائب ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 22 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ سندھ میں تیز بارشوں کے ساتھ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ممکنہ ایٹمی جنگ سمیت چھ ماہ میں چھ جنگوں کا تصفیہ کرایا، تنقید کی پرواہ کیے بغیر روس۔یوکرین تنازع حل کراؤں گا: ٹرمپ

’زندہ انسانوں کا قبرستان‘: ٹرمپ دور میں بے دخل کیے گئے افراد پر ایل سلواڈور کی بدنام زمانہ جیل میں کیا گزری؟

پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس میں فوجی فاؤنڈیشن سرِفہرست: آخر ان کمپنیوں کی ترقی کا راز کیا ہے؟

بلوچستان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، لیکچرار گرفتار، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی

سانگھڑ میں صحافی کی موت اور لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم : خاور حسین کے ’موبائل کی سِم آخری وقت تک استعمال میں تھی‘

بیٹا دلیر تھا خودکشی نہیں کرسکتا۔۔ صحافی خاور حسین کی نمازِ جنازہ کب ہوگی؟

حکومت بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

ہفتے میں تین چھٹیاں صحت کے لیے فائدہ مند، پھر دنیا چار دن کا ورک ویک کیوں نہیں اپنا رہی؟

خیبر پختونخوا میں سیلاب کی تباہی، بین الاقوامی برادری سے فوری امداد کی اپیل

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 385 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں مون سون کی شدت میں اضافہ، اربن فلڈنگ کا خطرہ

یوکرین کے کریمیا واپس حاصل کرنے اور نیٹو میں شمولیت کا امکان نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

عرفان پٹھان کا متنازع انٹرویو اور شاہد آفریدی پر حاوی ہونے کا دعویٰ: ’لالہ کبھی پیچھے نہیں ہٹا‘

لاہور میں متنازع ’ٹرانس جینڈر ڈانس پارٹی‘ پر درج مقدمہ خارج: ’جائزہ لے رہے ہیں ایونٹ کا ایجنڈا کیا تھا‘

’آپ زمین پر نہیں، کسی کے گھر پر کھڑے ہیں‘: بونیر کا وہ گاؤں جہاں ’ہر پتھر کے نیچے کسی کا مکان دبا ہے‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی