
پاکستان کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر سے انڈیا میں شہ سرخیوں میں ہیں لیکن اس بار وہ خود کسی نئے تنازع کا باعث نہیں بنے بلکہ اس کی وجہ انڈیا کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کا ایک انٹرویو ہے جس میں عرفان نے کئی دعوے کیے اور کچھ الزام بھی لگائے۔عرفان نے للن ٹاپ کے سوربھ دوویدی کے ساتھ بات چیت میں پاکستان کے ساتھ اپنی کشمکش کا ذکر کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی چپقلش کا ذکر کیا اور شاہد آفریدی کو 11 بار آؤٹ کرنے کا دعوی بھی کیا۔ شاہد آفریدی کا اس معاملہ پر اب تک موقف سامنے نہیں آیا تاہم پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین نے عرفان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اعدادوشمار کے لحاظ سے کیا عرفان کا دعویٰ درست ہے؟ اس رپورٹ میں ہم نے یہ بھی جاننے کی کوشش کی کہ ایک دوسرے کے خلاف عرفان اور شاہد آفریدی کے کیا اعدادوشمار ہیں۔Getty Imagesعرفان پٹھان نے کہا کہ انھوں نے بہت ہی اہم میچوں میں آفریدی کی وکٹ لیعرفان پٹھان نے کیا کہا؟سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے شاہد آفریدی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ان کا شدید قسم کا ٹکراؤ تھا لیکن پھر وہ کہتے ہیں: ’پاکستانیوں کو یہ لگتا ہے کہ سارے جو مسلمان ہیں دنیا کے، انھوں نے ان سب کی ذمہ داری لے رکھی ہے، یہ ان کی غلط فہمی ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ذاتی طور پر اسے محسوس کیا ہے۔ ہرشا بھوگلے (کمنٹیٹر) کے ساتھ ان کا ایک انٹرویو تھا جس میں انھوں نے اسے (آفریدی کو) کاؤنٹر نہیں کیا، انھیں کرنا چاہیے تھا۔‘استفسار پر عرفان پٹھان نے کہا کہ ’پٹھانوں پر بات چل رہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ وہ (آفریدی) اصلی پٹھان ہیں اور میں (عرفان) نقلی پٹھان ہوں۔‘سوربھ دوویدی پوچھتے ہیں کہ ’یہ بات شاہد آفریدی نے کہی‘ تو عرفان کہتے ہیں کہ ’ہاں، شاہد آفریدی نے کہی۔‘ عرفان نے کہا کہ ’مجھے لگا کہ آپ میرے بارے میں بات نہیں کر رہے، میرے والدین کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جو آپ کو نہیں کرنا چاہیے۔ اگر آپ نہیں کرتے ایسی بات۔۔۔ تو مجھے آپ سے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے۔۔۔ آپ پرسنل ہو رہے ہو، یہ صحیح نہیں ہے۔‘پھر انھوں نے کہا کہ ’جب میرے سامنے وہ آئے، میرے دل میں انھیں آؤٹ کرنے کی شدید خواہش بیدار ہوتی رہی۔‘ ’میں نے اسے 11 بار آؤٹ کرکے یہ بتا دیا کہ اصلی پٹھان کون ہے۔ بڑے بڑے موقعوں پر آوٹ کیا ہے، سیریز ڈیسائڈر (فیصلہ کن) پر آؤٹ کیا ہے، ورلڈ کپ فائنل میں آؤٹ کیا۔‘ان سے سوال ہوا کہ ’فیلڈ میں کیا بات کرتے تھے؟‘ اس سوال کے جواب میں عرفان نے کہا کہ ’فیلڈ میں بات کرنے کے لیے کریز پر رہنا ضروری ہے۔ کریز پر ٹکا ہی کہاں، آیا اور گیا۔ کیا بات کریں گے۔ اس کے پاس ٹائم نہیں ہے، میں تو بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘پھر انھوں نے سنہ 2006 کے پاکستان ٹور کا ذکر کرتے ہوئے آفریدی کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کیا۔Getty Imagesآفریدی اور ہربھجن سنگھ’کبھی میدان میں بات چیت نہیں ہوئی؟‘اس سوال پر عرفان پٹھان نے کہا: ’میدان کے باہر فلائٹ میں ہوئی۔ ہم کراچی سے لاہور جا رہے تھے۔ دونوں ٹیمیں تھیں، دوسرا دورہ تھا۔ 2006۔‘ ’اس نے میرے سر پار ہاتھ رکھا، میرے بال کو ایسے کیا اور کہا، کیا بچے، کیسا ہے؟ میں نے سوچا ’یہ کیا ہے، تو کب سے باپ بن گیا۔ بچوں والی حرکتیں تیری، میرے سر کو ہاتھ لگا رہا ہے، میرے بال خراب کر رہا ہے۔ نہ میری آپ سے دوستی ہے، تو کیوں بدتمیزی کرنی ہے۔‘ ’پھر اس نے کچھ الفاظ بولے اور بدزبانی کی۔ تو وہاں عبدالرزاق تھے، میں نے عبدالرزاق سے پوچھا کہ یہاں پر کون سا گوشت ملتا ہے۔ تو کہنے لگے کہ یہ گوشت یہ گوشت۔ تو میں نے پوچھا کہ کتے کا گوشت ملتا ہے کیا؟‘عرفان نے مزید کہا: ’میں حقیقتا بھڑک گیا تھا۔ آج شاید ہو تو میں یہ بات نہ کروں۔ اس (عبدالرزاق) نے کہا ’عرفان ایسا کیوں کہہ رہے ہو۔‘ ’اس کی سیٹ وہیں پر تھی، میں نے کہا کہ اس نے کھایا ہوا ہے، کب سے بھونک رہا ہے۔ یہ بات سن لی، آنکھیں لال، غصہ بڑا، لیکن کچھ بول نہیں سکے، کیونکہ کچھ بولتے تو پھر میں کہتا کہ پھر بھونک رہے ہو۔‘یاد رہے کہ آفریدی اور انڈین پلیئرز کے درمیان چپقلش پہلے بھی کئی بار دیکھنے میں آئی ہے۔ کبھی آفریدی اور گوتم گمبھیر کی تو کبھی آفریدی اور ہربھجن سنگھ کی۔جہاں تک عرفان پٹھان کا 11 بار آؤٹ کرنے کا دعوی ہے تو کرک میٹرک کے مطابق انھوں نے آفریدی کو نو بار آؤٹ کیا ہے۔بمراہ اور وقار یونس کا موازنہ: ’عجیب ایکشن والا‘ انڈین بولر جس کی قسمت ایک اتفاق نے بدل دیانڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحثانڈیا کا ایک بار پھر میچ کھیلنے سے انکار، پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میںʹلوگ کہتے ہیں ہروا دیا کوئی یہ نہیں کہتا میچ آخری اوور تک میں ہی لایا تھاʹیہ عجب اتفاق ہے کہ آفریدی کو ون ڈے کا کھلاڑی مانا جاتا ہے اور اسی میں عرفان نے انھیں سات بار آؤٹ کیا ہے۔ ایک بار ٹی ٹوئنٹی میں اور ایک بار ٹیسٹ میچ میں۔سوشل میڈیا پلیٹفارم پر مڈوکٹ نامی ایک صارف نے لکھا: ’شاہد آفریدی نے اپنے ٹیسٹ کریئر میں عرفان پٹھان کے خلاف 175 کے سٹرائیک ریٹ سے 84 گیندوں پر 147 رنز بنائے۔ یہ ٹیسٹ میں سب سے زیادہ مشہور بلے باز بمقابلہ بولر سٹرائیک ریٹ ہے اور پھر بھی عرفان کہہ رہا ہے کہ آفریدی کریز پر کہاں ٹکٹتے تھے۔‘کرکٹ میٹرک کے مطابق یہ درست ہے اور اس میچ میں انھوں نے عرفان پٹھان کو چھ چھکے اور 21 چوکے لگائے۔خیال رہے کہ عرفان پٹھان واحد انڈین بولر ہیں جنھوں نے پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔ کراچی میں سنہ 2006 میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انھوں نے پہلے ہی اوور میں سلمان بٹ، یونس خان اور محمد یوسف کو آؤٹ کرکے سنسنی پھیلا دی تھی لیکن پھر بھی پاکستان یہ میچ 341 رنز سے جیت گيا۔عرفان پٹھان اور شاہد آفریدی: ایک موازنہعرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ میچ کی 13 اننگز کھیلی جس میں انھوں نے 35 کی اوسط سے 385 رنز بنائے۔ اس میں ان کی ایک سنچری (102) اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔دس میچ کی 19 اننگز میں عرفان نے 27 وکٹیں لیں جس میں ایک بار پانچ وکٹیں شامل ہیں۔ ان کا اوسط 49-92 کا ہے۔دوسری جانب شاہد آفریدی نے انڈیا کے خلاف آٹھ میچ کی 15 اننگز میں 47 رنز سے زیادہ اوسط سے 709 رنز سکور کیے جس میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔شاہد آفریدی نے آٹھ میچ کی 15 اننگز میں 14 وکٹیں لیں لیکن ان کا اوسط 33 کا ہے جو عرفان پٹھان سے بہتر ہے۔ون ڈے انٹرنیشنل میں عرفان پٹھان نے پاکستان کے خلاف 23 میچ کی 18 اننگز میں 399 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں اور اوسط 33 رنز سے زیادہ کا ہے۔بولنگ میں 23 میچز کی 23 اننگز میں 34 وکٹیں 34 کی اوسط سے لی ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں تین میچز میں چھ وکٹیں اور دو اننگز میں 23 رنز بنائے۔ون ڈے میں شاہد آفریدی نے انڈیا کے خلاف 64 اننگز میں 25 رنز کی اوسط سے 1524 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں ہیں۔بولنگ میں 60 اننگز میں 60 کے اوسط سے 38 وکٹیں حاصل کی ہیں اور ٹی ٹوئنٹی میں آٹھ میچ کی سات اننگز میں 52 رنز کی اوسط سے چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔سوشل میڈیا پر تبصرےسوشل میڈیا پر اس کے متعلق تبصرے نظر آ رہے ہیں۔ سابق پاکستانی کرکٹر دانش کنیریا نے عرفان پٹھان کی بات سے اتفاق کیا ہے جسے انڈین میڈیا میں جگہ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کنیریا اب پاکستان سے بابر رہتے ہیں اور پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر سرگرم رہتے ہیں۔دانش کنیریا نے لکھا: ’عرفان بھائی، آپ بالکل درست ہیں۔ وہ ہمیشہ ذاتی حملہ کرتے ہیں چاہے وہ کسی فیملی پر ہو یا مذہب پر۔‘عمر فاروق کالسن نامی ایک صارف نے لکھا: ’عرفان پٹھان اپنے وزن سے بہت اوپر کی بات کر رہے ہیں، اپنے قد سے بڑی باتیں کر رہے ہیں۔ کیا انڈیا میں بنے رہنے کے لیے پاکستان کے خلاف اتنا زہریلا اظہار کرنا ضروری ہے؟‘پی ٹی وی سپورٹس نے ایک کلپ ڈال کر لکھا ہے کہ ’لالہ (آفریدی) نہ تو بھاگنے والے ہیں اور نہ پیچھے ہٹنے والے۔‘انڈیا میں ان کے کمنٹری پینل سے ہٹائے جانے کے متلعق بھی باتیں کی جا رہی ہیں جبکہ زیادہ تر شاہد آفریدی کے حوالے سے کی گئی ان کی باتوں پر چھوٹی چھوٹی کلپس پیش کر رہے ہیں جس میں کبھی آفرید پٹھان کی گیند پر چھکا لگا رہے ہیں تو کسی میں آؤٹ ہو رہے ہیں۔ماہم گیلانی نامی ایک صارف نے ایک کلپ ڈالتے ہوئے لکھا: ’شاہد آفریدی بمقابلہ عرفان پٹھان۔ عرفان پٹھان کی 122 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار والی ڈلیوری شاہد آفریدی کے کندھے پر لگی اور پھر لالہ نے عرفان سے ایک اور باؤنسر پھینکنے کو کہا اور اس نے اس پر چھکا جڑ دیا۔ شاہد آفریدی کو بطور ٹیسٹ کھلاڑی کم شمار کیا گیا۔‘مجموعی طر پر عرفان پٹھان نے 29 ٹیسٹ کی 40 اننگز میں 1105 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور چھ نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انھوں نے ون ڈے کے 120 میچز کے 87 اننگز میں 1544 رنز بنائے۔ انھوں نے ٹی 20میں 24 میچز کی 14 اننگز میں 24 کی اوسط سے 172 رنز بنائے۔بولنگ کے شعبے میں ٹیسٹ میں 29 میچ کی 54 اننگز میں 32 کی اوسط سے 100 وکٹیں لیں جبکہ ون ڈے میں 120 میچ کی 118 اننگز میں 29 کے اوسط سے 178 وکٹیں لیں۔ 24 میچ کی 23 اننگز میں 22 کی اوسط سے 28 وکٹیں لیں۔ہربھجن کا فینز سے متعلق متنازع بیان: پاکستان اور انڈیا میں سب سے پسندیدہ کرکٹرز کون ہیں؟’تم صرف ایک گراؤنڈز مین ہو، اس سے زیادہ کچھ نہیں‘: جب اوول میں گوتم گمبھیر گراؤنڈ سٹاف پر سیخ پا ہوئےبمراہ اور وقار یونس کا موازنہ: ’عجیب ایکشن والا‘ انڈین بولر جس کی قسمت ایک اتفاق نے بدل دیانڈیا میں شاہد آفریدی سے منسوب جعلی پیغام اور یوٹیوب پر ٹرینڈ ہوتے پاکستانی ڈراموں پر بحثانڈیا کا ایک بار پھر میچ کھیلنے سے انکار، پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں