سڑکیں تالاب بن گئیں اور شاہراہیں دریا۔۔ 4 بوندوں نے شہری انتظامیہ کا پول کھول دیا ! افسوس ناک مناظر


طاقتور مون سون سسٹم کے زیرِ اثر کراچی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ مرکزی شاہراہیں، گلیاں اور درجنوں گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ بدترین ٹریفک جام نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا۔ گلشن معمار، واٹر پمپ، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، گرومندر، صدر، لیاقت آباد، حیدری، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت بیشتر علاقوں میں تیز بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ بارش کے بعد حسن اسکوائر، نیپا چورنگی، جیل چورنگی، کارساز اور ایکسپریس وے سمیت کئی اہم مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک نظام مفلوج ہوگیا۔ شدید بارش کے دوران 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ بلدیہ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، سرجانی، اورنگی، لیاقت آباد، شاہ فیصل اور لانڈھی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب رہی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ کمشنر کراچی نے آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال میں شہری فوری رابطہ کرسکیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے، نالوں اور ڈرینج سسٹم کی نگرانی سخت کرنے اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو نشیبی علاقوں میں تعینات رہنے اور عوام کو رہنمائی فراہم کرنے کا حکم دیا۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ دو روز کو بارش کے حوالے سے نہایت اہم قرار دے دیا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی اوڑیسہ کے قریب موجود سسٹم ڈپریشن کی شکل اختیار کرچکا ہے جو ایک سے ڈیڑھ روز میں بھارتی گجرات پہنچ جائے گا۔ اس دوران یہ سسٹم 23 اگست تک سندھ پر اثرانداز رہے گا اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں درمیانی اور کہیں شدید موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کے لیے بھی اگلے دو روز نہایت اہم ہیں اس دوران درمیانی سے تیز بارش کے امکانات ہیں جس کے نتیجے میں شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرج چمک کے دوران درختوں، کھمبوں اور باڑ کے قریب کھڑے ہونے سے گریز کیا جائے جبکہ موبائل فون صرف ایمرجنسی کال کے لیے استعمال کیا جائے۔ دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے صوبائی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ عملے کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہیں اور برساتی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ: عام تعطیل کا اعلان اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ

’ڈکی بھائی‘ کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ: بائنومو کیا ہے اور پاکستان میں آن لائن ’جوئے‘ کی کن ایپس پر پابندی ہے؟

’آزاد فلسطینی ریاست کو دفن کرنے‘ کا اسرائیلی ’ای ون سیٹلمنٹ‘ منصوبہ ہے کیا؟

آپریشن سندور پر ڈرامہ: برقع پوش طالبات کا زعفرانی سکارف والی لڑکیوں پر 'حملے' کا سین جو متنازع بنا

بچوں کو قتل کر کے سب سے پہلے اپنے ماں باپ کو ویڈیو کال کر کے کیا کہا؟ سگی اولاد کی جان لینے والی ادیبہ کے لرزہ خیز انکشافات

ان کو قبول نہیں کیا جاتا تھا کیونکہ۔ سب سے لڑتی کیوں تھیں؟ عادی عدیل امجد کا حمیرا اصغر کے بارے میں انکشاف

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: ’30 پلیئرز میں کوئی ایک بھی کیٹیگری اے کے قابل نہیں‘

کراچی میں کل کون سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ حکومت نے اعلان کردیا

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہی، 22 افراد جاں بحق، بی بی نانی پل جزوی بحال

شہریوں کی زندگی عذاب اور میئر کراچی نالے دکھاتے رہے۔۔ بارش نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی

خیبر پختونخوا میں گلیشئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا تھی؟

خیبر پختونخوا : سرکاری زمینوں پر قبضے اور بدعنوانی کے خلاف نیب متحرک، ریکارڈ طلب

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی