بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہی، 22 افراد جاں بحق، بی بی نانی پل جزوی بحال


بلوچستان میں جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 22 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے۔ دوسری جانب قومی شاہراہ این-65 پر بی بی نانی پل کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے تاہم بھاری ٹریفک پر مکمل پابندی عائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کے مطابق پل فی الحال صرف ہلکی ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے مکمل بحالی میں چار روز لگ سکتے ہیں۔ عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے اختیار کریں۔ عوام کی حفاظت کے لیے ایف سی اور لیویز فورس کو پل پر تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ بھاری ٹریفک کو روکا جا سکے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اموات سیلابی ریلے میں بہہ جانے، ڈیم میں ڈوبنے، دیوار و چھت گرنے اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہوئیں۔ بولان میں بی بی نانی پل کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث شاہراہ کو بند کرنا پڑا تھا۔ ژوب میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے تین خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہوئے، زیارت میں تین خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، موسیٰ خیل اور کوہلو میں کرنٹ لگنے سے دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ لسبیلہ اور لورالائی میں دیوار گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے، خضدار میں دیوار گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے چھ افراد جاں بحق ہوئے جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔ دکی میں چار بچیاں سیلاب کی نذر ہوئیں جبکہ ہرنائی میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں سے 83 مکانات متاثر ہوئے جن میں 14 مکمل طور پر تباہ اور 69 کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 357 سولر پینلز اور 4 سرکاری عمارتیں بھی متاثر یا تباہ ہوئیں۔ ادھر قلات کے علاقے پندران میں شدید بارش اور سیلابی ریلے نے گھروں اور اسکولوں کو نقصان پہنچایا، پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ: عام تعطیل کا اعلان اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ

’ڈکی بھائی‘ کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ: بائنومو کیا ہے اور پاکستان میں آن لائن ’جوئے‘ کی کن ایپس پر پابندی ہے؟

’آزاد فلسطینی ریاست کو دفن کرنے‘ کا اسرائیلی ’ای ون سیٹلمنٹ‘ منصوبہ ہے کیا؟

آپریشن سندور پر ڈرامہ: برقع پوش طالبات کا زعفرانی سکارف والی لڑکیوں پر 'حملے' کا سین جو متنازع بنا

بچوں کو قتل کر کے سب سے پہلے اپنے ماں باپ کو ویڈیو کال کر کے کیا کہا؟ سگی اولاد کی جان لینے والی ادیبہ کے لرزہ خیز انکشافات

ان کو قبول نہیں کیا جاتا تھا کیونکہ۔ سب سے لڑتی کیوں تھیں؟ عادی عدیل امجد کا حمیرا اصغر کے بارے میں انکشاف

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: ’30 پلیئرز میں کوئی ایک بھی کیٹیگری اے کے قابل نہیں‘

کراچی میں کل کون سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ حکومت نے اعلان کردیا

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہی، 22 افراد جاں بحق، بی بی نانی پل جزوی بحال

شہریوں کی زندگی عذاب اور میئر کراچی نالے دکھاتے رہے۔۔ بارش نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی

خیبر پختونخوا میں گلیشئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا تھی؟

خیبر پختونخوا : سرکاری زمینوں پر قبضے اور بدعنوانی کے خلاف نیب متحرک، ریکارڈ طلب

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی