خیبر پختونخوا : سرکاری زمینوں پر قبضے اور بدعنوانی کے خلاف نیب متحرک، ریکارڈ طلب


قومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا میں سرکاری اراضی پر غیرقانونی قبضوں، جعلی دعوؤں اور بدعنوانی کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ کارروائی کے دوران ریاستی زمینوں کے لین دین کی جانچ اور غیرقانونی قبضہ کرنے والوں بدعنوان عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ نیب نے سیکرٹری جنگلات خیبر پختونخوا کو ہدایت کی ہے کہ ریاستی زمینوں کے انتظام، الاٹمنٹ اور تحفظ سے متعلق تمام قوانین، ضوابط، پالیسیوں اور سرکاری نوٹیفکیشنز کی مکمل دستاویزات فراہم کی جائیں۔ علاوہ ازیں محکمے کے قیام کی قانونی بنیاد، زیرانتظام جنگلات، اداروں اور پارکس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ نیب کے خط کے مطابق ماضی میں بحالی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے مہاجرین کی آبادکاری اور ان کی جائیدادوں کے انتظام کا نظام بنایا گیا تھا تاہم یہ عمل وقت کے ساتھ جعلی دعوؤں، من مانی زمینوں کی تقسیم اور افسران کی ملی بھگت سے بدعنوانی کا مرکز بن گیا۔ وقت کے ساتھ ساتھ ادارہ جاتی اصلاحات کی گئیں اور ذمہ داریاں بورڈ آف ریونیو کو منتقل ہوئیں لیکن ریاستی زمینوں پر غیرقانونی قبضہ اور غلط استعمال کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ محکمہ جنگلات کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ ریکارڈ کی دو تصدیق شدہ کاپیاں 15 روز کے اندر نیب ہیڈکوارٹر بھیجی جائیں جن پر کم از کم گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے افسر کے دستخط لازمی ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے محکمہ جنگلات سے ان زمینوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے جو 39 سال کیلئے لیز پر دی گئی ہیں۔ ہزارہ ڈویژن میں محکمہ جنگلات کی درجنوں کنال زمین جو سیاسی بنیادوں پر لیز کی گئی، اس کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں قائم لینڈ ڈائریکٹوریٹ ریاستی زمینوں سے متعلق تمام معاملات کی تفتیش کرے گا اور اسی مقصد کے تحت خیبر پختونخوا سے تفصیلی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ: عام تعطیل کا اعلان اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ

’ڈکی بھائی‘ کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ: بائنومو کیا ہے اور پاکستان میں آن لائن ’جوئے‘ کی کن ایپس پر پابندی ہے؟

’آزاد فلسطینی ریاست کو دفن کرنے‘ کا اسرائیلی ’ای ون سیٹلمنٹ‘ منصوبہ ہے کیا؟

آپریشن سندور پر ڈرامہ: برقع پوش طالبات کا زعفرانی سکارف والی لڑکیوں پر 'حملے' کا سین جو متنازع بنا

بچوں کو قتل کر کے سب سے پہلے اپنے ماں باپ کو ویڈیو کال کر کے کیا کہا؟ سگی اولاد کی جان لینے والی ادیبہ کے لرزہ خیز انکشافات

ان کو قبول نہیں کیا جاتا تھا کیونکہ۔ سب سے لڑتی کیوں تھیں؟ عادی عدیل امجد کا حمیرا اصغر کے بارے میں انکشاف

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: ’30 پلیئرز میں کوئی ایک بھی کیٹیگری اے کے قابل نہیں‘

کراچی میں کل کون سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ حکومت نے اعلان کردیا

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہی، 22 افراد جاں بحق، بی بی نانی پل جزوی بحال

شہریوں کی زندگی عذاب اور میئر کراچی نالے دکھاتے رہے۔۔ بارش نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی

خیبر پختونخوا میں گلیشئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا تھی؟

خیبر پختونخوا : سرکاری زمینوں پر قبضے اور بدعنوانی کے خلاف نیب متحرک، ریکارڈ طلب

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی