بچوں کو قتل کر کے سب سے پہلے اپنے ماں باپ کو ویڈیو کال کر کے کیا کہا؟ سگی اولاد کی جان لینے والی ادیبہ کے لرزہ خیز انکشافات


"میں نے اپنے بچوں کو زبح کرنے کے بعد ان کی لاشوں کے ساتھ سب سے پہلے اپنے والدین کو ویڈیو کال کی۔ میں چاہتی تھی کہ انہیں بتاؤں کہ جیسی زندگی میں نے گزاری، ویسا میں اپنے بچوں کے ساتھ کبھی نہیں ہونے دوں گی۔" یہ اعتراف ملزمہ ادیبہ نے اے ایس پی ندا کے سامنے اپنے بیان میں کیا۔ اس نے بتایا کہ اس کا بچپن والدین کی علیحدگی اور گھریلو ناچاقیوں کے باعث تلخ حالات میں گزرا۔ شادی کے بعد بھی سکون نہ ملا، شوہر کے تشدد نے زندگی کو مزید اجیرن بنا دیا۔ جب رشتہ ٹوٹا تو عدالت میں شوہر نے اسے نفسیاتی مریضہ قرار دلوا کر بچوں کی حوالگی چھین لی۔ "شادی کے بعد بچوں کا باپ اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا ،جب علیحدگی کی بات آئی تب سابقہ شوہر نے عدالت میں نفسیاتی مریضہ بتا کر بچے چھین لئے ۔ جس کی وجہ سے شدید ڈپریشن میں تھی، عدالتی فیصلے کے مطابق ہفتے میں ایک بار والد اپنے بچوں کی ملاقات ماں سے کروانے کا پابند تھا، جب بھی بچے ملنے آتے تو بتاتے کہ باپ نے انھیں ملازمین کے حوالے کیا ہوا ہے ان کا کوئی خیال نہیں رکھتا جب کہ کسی چیز کی ضد پربچوں کو بھی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا ، اس کی چار سالہ بیٹی کو بھی اس کا باپ ڈرائیور کیساتھ اکیلے بھیج دیتا تھا جس سے بچی کے غیرمحفوظ ہونے کا بھی خدشہ تھا۔ جس کے بعد حتمی طور پر یہ فیصلہ کیا کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل ایسا نہیں ہونے دیگی اور انھیں کسی کمزور لمحے کی زدمیں آ کر قتل کردیا" عدالتی حکم کے تحت وہ ہفتے میں صرف ایک بار بچوں سے ملاقات کر پاتی تھی، مگر ہر ملاقات اس کے لیے ایک نیا دکھ لے کر آتی۔ بچے بتاتے کہ باپ نے انہیں ملازمین کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے، ضد کرنے پر مارپیٹ کی جاتی ہے، اور یہاں تک کہ اس کی چار سالہ بیٹی کو بھی اکیلا ڈرائیور کے ساتھ بھیج دیا جاتا۔ یہ باتیں سن کر ادیبہ کے خدشات اور بھی بڑھ گئے کہ اس کے بچے غیر محفوظ ہیں۔ شدید ڈپریشن اور مسلسل مایوسی نے بالآخر اسے ایک اندوہناک قدم اٹھانے پر مجبور کردیا۔ اس نے سوچا کہ اگر وہ اپنے بچوں کو اس اذیت ناک زندگی سے نہ بچا سکی تو ان کا مستقبل بھی اسی اندھیرے میں ڈوب جائے گا جس سے وہ خود گزری ہے۔ اسی سوچ کے تحت اس نے ایک کمزور لمحے میں اپنے بچوں کی جان لے لی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی سمیت سندھ میں مزید بارشوں اور سیلاب کی وارننگ: عام تعطیل کا اعلان اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

خیبرپختونخوا میں سینکڑوں ہلاکتوں کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وارننگ

’ڈکی بھائی‘ کا مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ: بائنومو کیا ہے اور پاکستان میں آن لائن ’جوئے‘ کی کن ایپس پر پابندی ہے؟

’آزاد فلسطینی ریاست کو دفن کرنے‘ کا اسرائیلی ’ای ون سیٹلمنٹ‘ منصوبہ ہے کیا؟

آپریشن سندور پر ڈرامہ: برقع پوش طالبات کا زعفرانی سکارف والی لڑکیوں پر 'حملے' کا سین جو متنازع بنا

بچوں کو قتل کر کے سب سے پہلے اپنے ماں باپ کو ویڈیو کال کر کے کیا کہا؟ سگی اولاد کی جان لینے والی ادیبہ کے لرزہ خیز انکشافات

ان کو قبول نہیں کیا جاتا تھا کیونکہ۔ سب سے لڑتی کیوں تھیں؟ عادی عدیل امجد کا حمیرا اصغر کے بارے میں انکشاف

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: ’30 پلیئرز میں کوئی ایک بھی کیٹیگری اے کے قابل نہیں‘

کراچی میں کل کون سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟ حکومت نے اعلان کردیا

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے تباہی، 22 افراد جاں بحق، بی بی نانی پل جزوی بحال

شہریوں کی زندگی عذاب اور میئر کراچی نالے دکھاتے رہے۔۔ بارش نے حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی

خیبر پختونخوا میں گلیشئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے۔۔ شدت کیا تھی؟

خیبر پختونخوا : سرکاری زمینوں پر قبضے اور بدعنوانی کے خلاف نیب متحرک، ریکارڈ طلب

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی