کراچی والوں کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟ 40 سے زائد گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی عدم بحال


کراچی میں بارش کے بعد زندگی تاحال معمول پر نہیں آسکی۔ منگل کو ہونے والی بارش کے دو دن گزرنے کے باوجود شہر کے کئی علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں اور شہری شدید مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں۔ صدر کے رتن تلاؤ اور اردو بازار سے لے کر ملیر کی عالمگیر سوسائٹی، کشمیر کالونی سیکٹر بی، جیل روڈ، جمشید روڈ اور گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں اب تک روشنی واپس نہیں آ سکی۔ اسی طرح پی ای سی ایچ ایس بلاک سیون، نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد سی ون ایریا، مرچنٹ نیوی سوسائٹی اسکیم 33 اور دیگر علاقوں میں بھی اندھیرا بدستور چھایا ہوا ہے۔ مقامی باشندوں کے مطابق بارہا شکایت درج کرانے کے باوجود فالٹ درست کرنے کا کوئی عملی حل سامنے نہیں آیا۔ بارش کے دوسرے روز شہر میں مزید گیارہ افراد جاں بحق ہوئے، سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر رہی، جبکہ کچرے کے ڈھیر اور کیچڑ نے عوام کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے دعوے اور زمینی حقائق میں بڑا فرق ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس علوی نے کہا ہے کہ بدھ کی شام تک شہر کے 94 فیصد سے زیادہ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ڈیڑھ سو فیڈرز پر کام ابھی جاری ہے، تاہم بارش اور سڑکوں پر پانی کے باعث عملے کو مرمت کے کام میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

چھوٹا بھائی سودا لے کر آیا تو۔۔ کراچی میں کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں کی موت کا افسوسناک واقعہ ! کے لیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

9 مئی مقدمات : عمران خان کی ضمانت منظور

کراچی میں آج کس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے دو دن کی پیش گوئی کردی

کراچی والوں کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟ 40 سے زائد گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی عدم بحال

کراچی میں بارش کے پیش نظر تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند

پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے انخلا مہم میں تیزی

افغانستان میں ’لاوارث خواتین‘ کا قلعہ جس کے بارے میں مقامی لوگ بہت کم بات کرتے ہیں

لاہور کی بسمہ آصف آسٹریلوی ریاست کی پارلیمنٹ تک کیسے پہنچیں

نو مئی: سپریم کورٹ نے آٹھ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انڈیا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

’ایک وعدہ‘ اور ڈیلیٹ شدہ میسج: اپنی ہی نومولود بیٹی کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار والد پر پولیس کو کیوں شک ہوا؟

’دُنیا کے سب سے اچھے جج‘ فرینک کیپریو: عدالت میں ’رحمدلی کی علامت‘ جو پاکستان میں بھی مشہور تھے

امریکی ’پابندیوں‘ کے بعد انڈیا کی چین سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش: کیا پوتن مودی کی مشکل کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

خیبر پختونخوا : سیلاب اور بارش، 353 سڑکیں، 58 پل اور کلورٹس متاثر، بحالی کے لیے 17 ارب درکار

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیلی فوج کا حملہ، بچوں سمیت 25 فلسطینی ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی