کراچی میں آج کس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے دو دن کی پیش گوئی کردی


کراچی میں بارشوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کے روز بھی شہر کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گزشتہ دو دن کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے نظامِ زندگی متاثر کیا اور آج بھی یہی صورتحال درپیش آسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سندھ پر موجود ہوا کے کم دباؤ نے بارش کے سلسلے کو مزید فعال کر رکھا ہے۔ دوپہر کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بادل بننے کی توقع ہے، جو شام اور رات تک زور پکڑ سکتے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہا ہے کہ رات گئے بارش کا زور کچھ کم ہوسکتا ہے، تاہم یہ سلسلہ جمعے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ درجہ حرارت کی بات کی جائے تو آج کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ ادھر شہر میں گزشتہ بارش کے بعد سے بجلی کی بندش اب بھی کئی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ بارش کے ساتھ ساتھ بجلی کا بحران کراچی کے رہائشیوں کے لیے ایک الگ امتحان بن چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

چھوٹا بھائی سودا لے کر آیا تو۔۔ کراچی میں کرنٹ لگنے سے دو بھائیوں کی موت کا افسوسناک واقعہ ! کے لیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

9 مئی مقدمات : عمران خان کی ضمانت منظور

کراچی میں آج کس وقت گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے دو دن کی پیش گوئی کردی

کراچی والوں کو کس بات کی سزا دی جارہی ہے؟ 40 سے زائد گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بجلی عدم بحال

کراچی میں بارش کے پیش نظر تعلیمی ادارے دوسرے روز بھی بند

پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے انخلا مہم میں تیزی

افغانستان میں ’لاوارث خواتین‘ کا قلعہ جس کے بارے میں مقامی لوگ بہت کم بات کرتے ہیں

لاہور کی بسمہ آصف آسٹریلوی ریاست کی پارلیمنٹ تک کیسے پہنچیں

نو مئی: سپریم کورٹ نے آٹھ مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں انڈیا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

’ایک وعدہ‘ اور ڈیلیٹ شدہ میسج: اپنی ہی نومولود بیٹی کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار والد پر پولیس کو کیوں شک ہوا؟

’دُنیا کے سب سے اچھے جج‘ فرینک کیپریو: عدالت میں ’رحمدلی کی علامت‘ جو پاکستان میں بھی مشہور تھے

امریکی ’پابندیوں‘ کے بعد انڈیا کی چین سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش: کیا پوتن مودی کی مشکل کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

خیبر پختونخوا : سیلاب اور بارش، 353 سڑکیں، 58 پل اور کلورٹس متاثر، بحالی کے لیے 17 ارب درکار

غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیلی فوج کا حملہ، بچوں سمیت 25 فلسطینی ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی