سیلاب میں لکڑی کے ملبے کی صفائی اور درختوں کی کٹائی روکنے کا حکم


خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں فوری طور پر جنگلات کی کٹائی کو روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیلاب میں لائی گئی لکڑیوں کے ملبے اور درختوں کے تنے صاف کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی جانب سے جاری سیکریٹری جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی اور صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور فلیش فلڈز کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں دریاؤں، نالوں، پلوں اور آبپاشی کے ڈھانچوں کے قریب بڑی مقدار میں لکڑی اور دیگر ملبہ جمع ہوگیا ہے جو پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ، حفاظتی بندوں کی کمزوری کا سبب اور سڑکوں اور آبپاشی کے ڈھانچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے جبکہ ثانوی سیلاب کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ مراسلے کے مطابق محکمہ جنگلات کو اس پورے عمل میں قائدانہ کردار سونپا گیا ہے جو متاثرہ مقامات کی نشاندہی، نقشہ بندی اور صفائی کے اقدامات فوری طور پر کرے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات کو آبپاشی، سی اینڈ ڈبلیو اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر مشینری کے استعمال سے ملبہ ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ برآمد شدہ لکڑی اور تنے شفاف طریقے سے ریکارڈ میں لاکر محفوظ ڈپوؤں میں منتقل کیے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری نے ممکنہ درختوں کی کٹائی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حساس پہاڑی ڈھلوانوں اور دیگر مقامات میں کڑی نگرانی کی جائے تاکہ غیر قانونی کٹائی نہ کی جائے۔ اس حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کسی بھی کوشش کو روکا جائے جبکہ مقامی آبادی میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ جنگلات اور جنگلاتی تحفظ کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کے لیے لازم قرار دیا جاسکے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز محکمہ جنگلات کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے اور جہاں کہیں ملبہ عوامی تحفظ یا بنیادی ڈھانچے کے لیے خطرہ بنے وہاں فوری صفائی کو ترجیح دی جائے گی۔ اس پورے عمل کی نگرانی صوبائی سطح پر کی جائے گی اور ضلع وار رپورٹ ہر پندرہ روز بعد چیف سیکریٹری آفس کو بھجوائی جائیں گی جبکہ غفلت برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدامات احتیاطی نوعیت کے ہیں جن کا مقصد عوامی جان و مال کا تحفظ، بنیادی ڈھانچے کی حفاظت اور صوبے کو ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے خلاف مزید مضبوط بنانا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

امریکی پائلٹ جس نے مشرومز کے نشے میں دورانِ پرواز جہاز کے انجن بند کرنے کی کوشش کی

’تم اپنی کرنی کر گزرو، جو ہو گا دیکھا جائے گا‘

پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا اعلان: وہ گراؤنڈ جہاں انگلش کپتان نے پاکستانی امپائر سے معافی مانگی تھی

امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے طیاروں کو ’مار گرائیں گے‘، صدر ٹرمپ کا وینزویلا کو انتباہ

امریکی نیوی کے جہازوں کو خطرے میں ڈالنے والے وینزویلا کے طیاروں کو مار گرائیں گے: صدر ٹرمپ کا انتباہ

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ

پنجاب میں سیلاب: ملتان میں نئے ریلے سے نقصان کا خدشہ، دریائے چناب کے گرد آبادیوں کو خیموں میں منتقل کرنے کی کوششیں

پنجاب میں سیلاب، ہیڈ تریموں سے چار لاکھ 14 ہزار سے زائد کیوسک کا نیا ریلا دو روز میں ملتان کے بند سے ٹکرائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان

راولپنڈی : خواب سے تعبیر تک ! مسجد 'ریاض الجنہ' کیسے تعمیر ہوئی؟

مودی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے بعد انڈیا کے چیف آف ڈیفنس نے چین اور پاکستان کو ’چیلنج‘ کیوں کہا؟

پنجاب میں سیلاب سے 4100 سے زیادہ موضع جات متاثر، ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں غیر معمولی سیلاب، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی: پی ڈی ایم اے

یومِ دفاع : اگلی بار اسکور 0-60 ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان

جشنِ ولادتِ رسول ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، شہر شہر چراغاں، درود و سلام کی محافل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی