’تعلقات آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،‘ وزیراعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کی ملاقات


انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے ’تمام انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے راہ ہموار ہو گی۔‘اخبار ٹائمر آف انڈیا کے مطابق اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’2.8 ارب لوگوں کا مفاد ہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے جڑا ہوا ہے۔ ہم اپنے تعلقات کو باہمی اعتماد، احترام اور حساسیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘دو طرفہ مذاکرات کے افتتاحی کلمات میں صدر شی جن پنگ نے بھی وزیراعظم مودی کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم مودی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے سنیچر کو چین کے شہر تیان جن پہنچے ہیں جہاں ان کی وزیراعظم شی جن پنگ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔دوطرفہ بات چیت میں وزیراعظم مودی نے روس میں ہونے والی اس ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے صدر شی سے کہا کہ ’ہماری ملاقات نتیجہ خیز تھی جس نے ہمارے تعلقات کو مثبت سمت دی۔‘نریندر مودی نے انڈیا اور چین کی سرحد پر کشیدگی میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان ’امن اور استحکام کی فضا‘ پیدا ہوئی۔وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ سرحد کی مینجمنٹ کے حوالے سے دونوں ممالک کے خصوصی نمائندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی پروازوں کا دوبارہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔Sharing my remarks during meeting with President Xi Jinping. https://t.co/pw1OAMBWdc— Narendra Modi (@narendramodi) August 31, 2025وزیراعظم مودی نے چینی صدر کو شنگھائی تعاون تنظیم کی کامیاب سربراہی پر مبارکباد دی اور چین کے دورے کی دعوت اور ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔مذاکرات کے افتتاحی کلمات میں صدر شی نے کہا ’چین اور انڈیا مشرق میں دو قدیمی تہذیبیں ہیں۔ ہم دنیا کے دو سب سے بڑی آبادی والے ممالک ہیں اور ہم گلوبل ساؤتھ کے اہم رکن بھی۔‘انہوں نے مزید کہا ’اس سال چین اور انڈیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کو سٹریٹیجک اور طویل مدتی تناظر میں اپنے تعلقات سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔‘نریندر مودی کا سات سال کے عرصے میں چین کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ گزشتہ سال روس میں منعقد ہونے والے برکس ممالک کے سربراہی اجلاس میں مودی اور شی کی ملاقات ہوئی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’غنڈہ گردی کا رویہ قابل مذمت‘، چینی صدر کا ایس سی او کے اجلاس سے خطاب

شہزادوں کو قید اور ’والد کو رشتہ داروں سے دور‘ کرنے والے 40 سالہ محمد بن سلمان نے سعودی سلطنت پر اپنی گرفت کیسے مضبوط کی؟

چینی صدر کی شنگھائی تعاون تنظیم کے ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز

افغانستان میں شدید زلزلہ ۔۔ 800 افراد جاں بحق، 2800 سے زائد زخمی ! شدت کیا تھی؟

’غنڈہ گردی کا رویہ قابل مذمت‘، چینی صدر کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب

نئے امریکی امیگریشن قواعد، انڈین اور پاکستانی شہریوں کے بچے کیسے متاثر ہوں گے؟

چین میں مودی، شی اور پوتن کی قربتیں: واشنگٹن کے لیے خطرے کی گھنٹی؟

ایس سی او اجلاس : جعفر ایکسپریس، خضدار حملوں اور پہلگام واقعے کی مذمت، اعلامیہ جاری

بنگلہ دیش کے شہریوں کی اوسط عمر میں فضائی آلودگی کے باعث ساڑھے 5 سال کی کمی

’تعلقات آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں،‘ وزیراعظم مودی اور صدر شی جن پنگ کی ملاقات

یو ایس اوپن میں بچے سے ٹوپی چھیننے کا واقعہ، ٹینس سٹار کی اپنے ننھے فین سے ملاقات

سوویت یونین کا دیا تحفہ جو برسوں تک امریکہ کی جاسوسی کرتا رہا

غیرملکی شہریوں کے لیے 250 ڈالر کی نئی ویزہ فیس، امریکہ جانا اب کتنا مشکل ہوگا؟

پاکستان کی یو اے ای کو 31 رنز سے شکست: محمد حارث کا ’بلا توڑنے‘ اور لاہوری بوائے آصف خان کی اننگز کا چرچا

ٹرمپ کے عالمی ٹیرف منصوبے کو دھچکا: ’کئی ملکوں پر عائد ٹیکس صدر کے ایمرجنسی اختیارات سے تجاوز ہیں‘ امریکی عدالت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی