ایس سی او اجلاس : جعفر ایکسپریس، خضدار حملوں اور پہلگام واقعے کی مذمت، اعلامیہ جاری


شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس، خضدار حملوں اور پہلگام واقعے کی سخت مذمت کی گئی اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کی گئی۔ چین کے شہر تیانجن میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام قابل مذمت ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی دہرے معیار کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی گئی اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی پر زور دیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے میں جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے کی حمایت اور پرامن ایٹمی توانائی تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشنز پر مکمل عملدرآمد کی بھی حمایت کی گئی۔ تنظیم کے رکن ممالک نے عالمی تجارتی نظام کو مضبوط بنانے، یکطرفہ اقتصادی پابندیوں کی مخالفت اور ڈیجیٹل اکانومی و ای کامرس کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں دہشتگردی، انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ اعلامیے میں فلسطین میں فوری اور پائیدار جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا میں خواتین ہاتھوں میں جھاڑو تھامے سڑکوں پر احتجاج کیوں کر رہی ہیں؟

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

پوتن اور شہباز شریف کی ملاقات: ’انڈیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ پاکستان، روس اور چین کا اکٹھا ہونا ہے‘

افغانستان: زلزلہ متاثرین کی امداد، کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا

بنگلہ دیش کا وہ چیمبر جو کبھی کھلا ہی نہیں، کیا ’دریائے نور‘ ہیرا اب بھی وہاں محفوظ ہے؟

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ٹرمپ

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

چین کی فتح کا دن: صدر شی جن پنگ کا دنیا کو امن کا پیغام

خیرالدین بربروس: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

جرمنی میں اگست 2025 کے دوران پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی

خیرالدین باربروسا: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

’گوام کلر‘، دیوہیکل آبدوز ڈرون اور جوہری میزائل: فتح کی پریڈ میں نئے چینی ہتھیار اور ’مغربی دنیا کی پریشانی‘

خیرالدین: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق جس نے یورپی بیڑے کو شکست دی

چین کو ایٹمی توانائی میں امریکا پر برتری دلانے کے لیے مدد کریں گے، روس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی