چین کی فتح کا دن: صدر شی جن پنگ کا دنیا کو امن کا پیغام


چین میں جاپان پر فتح کی 80ویں سالگرہ منائی گئی اس موقع پر بیجنگ کے تاریخی تیانمن اسکوائر میں شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیاگیا جس میں بری، بحری اور فضائی افواج کے دستوں نے حصہ لیا۔ پریڈ میں چین کے جدید ہتھیاروں اور ہائپر سونک میزائلوں سمیت طویل فاصلے تک مار کرنے والے بین البراعظمی نیوکلیئر ہتھیاروں کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب کا آغاز 80 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے فوجی دستوں کا معائنہ کیا اور عالمی رہنماؤں کے ہمراہ یادگار پریڈ کا مشاہدہ کیا۔ صدر شی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انسانیت کو امن یا جنگ، مکالمے یا تصادم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی قوم کبھی کسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور دنیا کی کوئی طاقت چین کی ترقی کو نہیں روک سکتی۔ چینی صدر نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کو ورلڈ کلاس ملٹری قوت میں تبدیل کیا جائے گا اور وہ چین کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی استحکام کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار رہے گی۔ تقریب میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن، وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر سمیت 26 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو اس موقع پر مدعو نہیں کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان تقریب میں نمایاں طور پر صفِ اول میں دکھائی دیے اور عالمی رہنماؤں کے شانہ بشانہ شریک ہوئے۔ پریڈ کے اختتام پر 80 ہزار فاختاوں کو آزاد کر کے جنگ میں مارے گئے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ہزاروں رنگ برنگے غبارے بھی چھوڑے گئے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مودی کی چین اور روس کے لیے گرمجوشی، کیا امریکہ انڈیا پر سفارتی اثرورسوخ کھو رہا ہے؟

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا میں خواتین ہاتھوں میں جھاڑو تھامے سڑکوں پر احتجاج کیوں کر رہی ہیں؟

طاقت کا مظاہرہ، ٹرمپ کی ناراضی اور عالمی قیادت: شی جن پنگ کی تقریر اور چین کی پریڈ میں چھپا ہوا پیغام

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

پوتن اور شہباز شریف کی ملاقات: ’انڈیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ پاکستان، روس اور چین کا اکٹھا ہونا ہے‘

افغانستان: زلزلہ متاثرین کی امداد، کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا

بنگلہ دیش کا وہ چیمبر جو کبھی کھلا ہی نہیں، کیا ’دریائے نور‘ ہیرا اب بھی وہاں محفوظ ہے؟

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ٹرمپ

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

چین کی فتح کا دن: صدر شی جن پنگ کا دنیا کو امن کا پیغام

خیرالدین بربروس: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

جرمنی میں اگست 2025 کے دوران پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی

خیرالدین باربروسا: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

’گوام کلر‘، دیوہیکل آبدوز ڈرون اور جوہری میزائل: فتح کی پریڈ میں نئے چینی ہتھیار اور ’مغربی دنیا کی پریشانی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی