چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین، شمالی کوریا اور روس پر امریکہ کے خلاف سازش کا الزام عائد کیا ہے جبکہ دوسری جانب بیجنگ میں تاریخ کی سب سے بڑی اور شاندار فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صد ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر صدر شی جن پنگ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ’ایسے میں جب آپ امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، میری طرف سے ولادیمیر پوتن اور کم جونگ کے لیے نیک خواہشات۔‘صدر ٹرمپ نے ایسے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے جب دوسری جانب شمالی کورین اور روسی صدر سمیت 26 عالمی رہنما یوم فتح کی پریڈ کے لیے بیجنگ میں اکھٹے ہوئے ہیں۔چین نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر بدھ کو شاندار ملٹری پریڈ منعقد کی۔تقریب سے خطاب میں صدر شی جن پنگ نے کہا کہ ’چینی قوم کی تجدید کو نہیں روکا جا سکتا اور انسانیت کا امن اور ترقی کا نصب العین غالب رہے گا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’انسانیت کو پھر سے امن یا جنگ، مکالمے یا تصادم، اور جیت یا ہار کا سامنا ہے۔‘چینی صدر نے دنیا بھر کے ممالک زور دیا کہ وہ ’جنگ کی بنیادی وجہ کو ختم کریں اور تاریخی سانحات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکیں۔‘’مشترکہ سلامتی کا تحفظ صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب دنیا بھر کی قومیں ایک دوسرے کو برابر سمجھیں گی، ہم آہنگی سے رہیں گی اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں گی۔‘چین کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا دو روزہ اجلاس بندرگاہی شہر تیانجن میں اتوار کا شروع ہوا تھا جس میں پاکستان اور انڈیا کے وزرائے اعظم نے بھی شرکت کی۔دس ممالک پر مشتمل شنگھائی تعاون تنظیم کو امریکہ کے لیے ایک ابھرتے ہوئے چیلنج کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ایس سی او اجلاس کے اختتام پر ملٹری پریڈ منعقد ہوئی جس کو چین نے دیگر ممالک کے ساتھ اتحاد کے اظہار کے طور پر پیش کیا۔ پریڈ کے موقع پر پہلی مرتبہ صدر شی جن پنگ، ولادیمیر پوتن اور کم جونگ ان کو کسی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔  صدر کم جونگ کا چھ سالوں میں یہ دوسرا غیر ملکی دورہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

مودی کی چین اور روس کے لیے گرمجوشی، کیا امریکہ انڈیا پر سفارتی اثرورسوخ کھو رہا ہے؟

نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا میں خواتین ہاتھوں میں جھاڑو تھامے سڑکوں پر احتجاج کیوں کر رہی ہیں؟

طاقت کا مظاہرہ، ٹرمپ کی ناراضی اور عالمی قیادت: شی جن پنگ کی تقریر اور چین کی پریڈ میں چھپا ہوا پیغام

اسرائیل کا ’نیا جاسوس سیٹلائٹ‘ جو ’ہر وقت، ہر جگہ نظر رکھ سکتا ہے‘

پوتن اور شہباز شریف کی ملاقات: ’انڈیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ پاکستان، روس اور چین کا اکٹھا ہونا ہے‘

افغانستان: زلزلہ متاثرین کی امداد، کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتارا گیا

بنگلہ دیش کا وہ چیمبر جو کبھی کھلا ہی نہیں، کیا ’دریائے نور‘ ہیرا اب بھی وہاں محفوظ ہے؟

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ٹرمپ

چینی صدر روس اور شمالی کوریا سے مل کر امریکہ کے خلاف سازش کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ

چین کی فتح کا دن: صدر شی جن پنگ کا دنیا کو امن کا پیغام

خیرالدین بربروس: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

جرمنی میں اگست 2025 کے دوران پناہ کی درخواستوں میں نمایاں کمی

خیرالدین باربروسا: ’سمندروں کا بادشاہ‘ بحری قزاق سلطنتِ عثمانیہ کا کمانڈر کیسے بنا

’گوام کلر‘، دیوہیکل آبدوز ڈرون اور جوہری میزائل: فتح کی پریڈ میں نئے چینی ہتھیار اور ’مغربی دنیا کی پریشانی‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی