
نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے۔ حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ کشتی ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے میں دریا کے اندر ایک درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے کئی مسافروں کو بچا لیا جبکہ درجنوں لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
مقامی حکام نے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق افراد کی تعداد مزید بڑھنے کا امکان ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت کشتی ضرورت سے زیادہ بوجھ تلے دبی ہوئی تھی۔